وزیر کا پولیس انسپکٹر بھائی قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے صوبائی وزیر واجد علی خان کے بھائی پولیس انسپکٹر فاروق خان کو ہلاک کر دیا ہے۔ مینگورہ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او خائستہ رحمن نے بی بی سی کو بتایا کہ اے این پی سے تعلق رکھنےوالے صوبہ سرحد کے وزیر جنگلات واجد علی خان کے چھوٹے بھائی فاروق خان کو سنیچر کی سہ پہراس وقت نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا جب وہ شاہ درہ بازار کی ایک دکان میں موجود تھے۔ ان کے بقول فاروق خان کو پستول سے سر میں گولیاں ماری گئی ہیں جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ان کے بقول حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔انکی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔ فاروق خان کے خاندان کو کئی بار دھمکیاں بھی ملی ہیں۔طالبان کے ترجمان مسلم خان نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں بھی فاروق خان کی ہلاکت کی اطلاع پہنچی ہے تاہم وہ واقعہ کی تحقیقات کے بعد ہی اپنا ردعمل ظاہر کریں گے۔ دوسری طرف سکیورٹی فورسز نے ضلع سوات میں تحصیل کبل میں داخل ہوکر علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔طالبان نےچودہ دنوں کی شدید جھڑپوں کے بعد علاقے کو دو دن قبل خالی کر دیا تھا۔اسکے علاوہ طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ننگولئی کے علاقے میں ایک شخص کو انتالیس کوڑے مار کر سزا دی ہے۔ ضلع سوات میں جاری فوجی کارروائی کے دوران سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کو ہدف بنا کر نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور زیادہ تر حکمران قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور سرگرم کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ | اسی بارے میں سوات، باجوڑ گولہ باری 14 ہلاک20 November, 2008 | پاکستان سوات: فوج پر حملہ ایک ہلاک18 November, 2008 | پاکستان سوات خودکش حملہ، چار ہلاک17 November, 2008 | پاکستان پختون پختون کو مار رہا ہے: حاجی عدیل12 November, 2008 | پاکستان صحافی ہلاکت،’سی پی جے‘ کی تشویش11 November, 2008 | پاکستان باجوڑ:’بارہ شدت پسند ہلاک ‘ 09 November, 2008 | پاکستان مینگورہ:ہلاک صحافی سپردِ خاک09 November, 2008 | پاکستان سوات، ’15 طالبان‘ تین فوجی ہلاک08 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||