اختلافات ختم کرنے کے لیے کمیٹی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پارٹی میں جاری بحران کے حل کے لیے تمام رہنماؤں نے متفقہ طور پر ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کی جماعت پارلیمنٹ میں ایک مضبوط کردار ادا کر سکے۔ سنیچر کے روز اسلام آباد میں مسلم لیگ قاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چوہدری شجاعت حسین کے علاوہ ناراض اراکین کے گروپ کے سربراہ حامد ناصر چٹھہ کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے بعد پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پارٹی کے تمام رہنماؤں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی کو بحران سے نکالنے، مزید فعال بنانے اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے کا کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جس کے سربراہی وہ خود کریں گئے جبکہ دیگر اراکین کا انتخاب سینئر رہنماؤں میں سے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے بحران کے حل کے لیے نئی کمیٹی سفارشات تیار کرے گی اور جو بھی معاملات سامنے آئیں گے انھیں مل بیٹھ کر حل کرنے کے بعد پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں پیش کیا جائے گا تاکہ ان پر عمل درآمد کیا جا سکے۔ مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ جو لوگ پارٹی میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں میری ان سے گذارش ہے کہ وہ اپنی سیاست کریں اور پارٹی کے اندرونی معامالات میں مداخلت نہ کریں ۔
اس موقع پر حامد ناصر چٹھہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج کے اجلاس میں پارٹی قیادت نے ہمارے اور ہم نے اُن کی ساری باتیں مان لی ہیں ۔ یاد رہے کہ اسی ماہ سات نومبر کو بھی پارٹی صدر چودہری شجاعت حسین کی سربراہی میں جماعت کے انتظامات موثر انداز میں چلانے اور انتخابات کے لیے امیدواروں کے نام تجویز کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بعد میں پارٹی کے ناراض اراکین کے گروپ کے سربراہ حامد ناصر چٹھہ نے ایک پریس کانفرس میں کہا تھا کہ چوہدری برداران کمیٹی بنانے کے وعدے سے پھر گئے ہیں ۔ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ اتوار کے روز اسلام آباد میں پارٹی کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں ملکی سالمیت پر امریکی میزائل حلموں کی مخلافت، ملک میں جاری مالی بحران، حکومت کے زرعی ٹیکس لگانے کے فیصلے اور منافع بخش اداروں کی نجکاری جیسے اندرونی اور بیرونی معاملات پر پارٹی کی پالیسی کی توثیق کے بعد ایک متفقہ قرداد منظور کی جائے گئی۔ واضع رہے کہ مسلم لیگ قاف میں پارٹی کی قیادت کے حوالے سے شدید اختلافات ہیں اور قاف لیگ کے چند رہنماؤں کا کہنا ہے مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی وجہ سے پارٹی بحران کا شکار ہوئی اور اٹھارہ فروری کے عام انتخابات میں پارٹی کو بری طرح شکست ہوئی۔اس لیے وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں اور یہ کہ آئندہ سربراہ گجرات کے چوہدری خاندان کا کوئی فرد نہیں ہونا چاہیے۔ | اسی بارے میں ’چوہدری وعدے سے پھر گئے ہیں‘13 November, 2008 | پاکستان مشرف آئین بچانے کے لیے تعاون نہیں‘10 November, 2008 | پاکستان ’پارٹی ڈِسپلن پر ایکشن لیں گے‘02 November, 2008 | پاکستان کسی سے اتحاد نہیں ہو گا: پرویز01 November, 2008 | پاکستان ’مشرف صدارت: بے وقت کی راگنی‘29 October, 2008 | پاکستان سکیورٹی بریفنگ، ن لیگ مایوس 15 October, 2008 | پاکستان وجاہت فورس کے خلاف کارروائی18 September, 2008 | پاکستان لاہور میں افطاریوں کی سیاست18 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||