BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 September, 2008, 15:47 GMT 20:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وجاہت فورس کے خلاف کارروائی

چودھری وجاہت حسین
وجاہت حسین مسلم لیگ قاف کے صدر شجاعت حسین کے بھائی اور رکن قومی اسمبلی ہیں
پنجاب پولیس نے گجرات میں مبینہ وجاہت فورس کے آٹھ افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرلیے ہیں مسلم لیگ قاف کا کہنا ہے کہ انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور چودھری پرویز الہی کے بقول گرفتار ہونے والوں کی تعداد پونے دوسو کے قریب ہے۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم سے برآمد ہونے والی کمپیوٹر سی ڈی پر مبینہ وجاہت فورس کے ایک سو باسٹھ ممبر شپ ملے ہیں جن پر مبمران کے نام پتے شناختی کارڈ نمبر اور ان دستخط موجود ہیں۔ پولیس کے مطابق ہر کارڈ پر چودھری وجاہت حسین کی تصویر ہے۔

چوھری وجاہت حسین مسلم لیگ قاف کے صدر شجاعت حسین کے بھائی اور رکن قومی اسمبلی ہیں۔

پولیس ترجمان کاکہنا ہے کہ انہیں ایسی شہادتیں ملی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ مبینہ وجاہت فورس کو دیگر قانونی فورسز کے مساوی طور پر قائم کیاگیا اور اسے سیاسی اور کاروباری مخالفین کو کچلنے ،اغوا، قتل اور جائیداد پرقبضے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

چودھری وجاہت حسین نے سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے ہمراہ ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسے مسلم لیگ قاف کے خلاف شریف بردران کی ایک انتقامی کارروائی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ وجاہت فورس کسی بھی پارٹی کے یوتھ ونگ کی طرح ایک سیاسی تنظیم ہے۔

چودھری پرویز الہی نے عندیہ دیا کہ وہ اس انتقامی کارروائی کے خلاف اعلی عدلیہ سے رجوع کریں گے انہوں نے سپریم کورٹ سے بھی معاملہ کی ازخود اختیارات کے تحت ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے اپنے پارٹی کارکنوں کو کہا کہ وہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے والے پولیس افسروں اورانتظامیہ کے افسروں کی فہرستیں تیار کریں اور جب ان کی حکومت آئے گی تو وہ ان کا دوگنا براحشر کریں گے۔

چودھری برداران کا کہنا ہے پونے دوسو افراد کو کل رات سے حراست میں لیا گیا ہے اور گرفتار ہونے والوں میں مسلم لیگ قاف کے کارکن، یونین کونسل ناظم، کونسلر اور دیگر عہدیدار شامل ہیں۔

پنجاب پولیس کے ترجمان نےاس امر کی تردید کی ہے کہ مسلم لیگ قاف کے اراکین کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

وجاہت فورس کے خلاف یہ مقدمہ ان حالات میں سامنے آیا ہے جب پنجاب حکومت کے لیے سیاسی کشمکش جاری ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنمامسلم لیگ قاف کو ساتھ ملانے کے لیے چودھری برادان سے خصوصی ملاقاتیں کررہے ہیں جبکہ مسلم لیگ نون چاہتی ہے کہ قاف کے اراکین اپنی پارٹی قیادت کو چھوڑ کر ان کے ساتھ آملے۔

چودھری پرویز الہی نے کہا کہ وہ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

اسی بارے میں
پنجاب میں اقتدار کی سرد جنگ
13 September, 2008 | پاکستان
لاہور میں افطاریوں کی سیاست
18 September, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد