’چند ہفتوں میں حملےرک جائیں گے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں بعد قبائلی علاقوں میں غیر ملکی شدت پسند اور غیر ملکی فوج دونوں کے حملے روک دیے جائیں گے۔ وزیر اعظم نے یہ بات اپنے آبائی شہر ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہی۔ یوسف رضاگیلانی کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں کے لوگ مخلص ہیں لیکن ان میں موجود غیر ملکی شرپسند حملوں کے ذمہ دارہیں۔ان کے بقول جب یہ غیر ملکی نیٹو فورسز پر حملہ کرتے ہیں اس کا ایک درعمل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ایک حکمت عملی بنائی ہے اور بہت جلد ان لوگوں کو گرفت میں کریں گے جو باہر سے آکر پاکستان کا امن تباہ کررہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی کو پاکستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ تو شرپسندوں کو یہ اجازت دیں گے کہ پاکستان کی سرزمین دوسرے ممالک کے لیے استعمال کریں اور نہ دوسرے ممالک کو یہ اجازت دیں گے کہ وہ پاکستان کے سرحدوں کی خلاف وزری کریں۔ یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ امریکہ کے نومنتخب صدر باراک اوباما آئندہ چند ہفتوں میں اپنے عہدہ سنبھالیں گے اس لیے یہ چند ہفتے بڑے اہم ہیں۔ ان کے بقول پاکستان کی ڈپلومیسی اور خارجہ پالیسی اتنی موثر ہے کہ ان کاررائیوں کو رکوا لیں گے۔ ایک سوال کےجواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے اور اپوزیشن کا جو کردار ہے وہ کردار اس نے ادا کرنا ہے۔ | اسی بارے میں امریکی میزائل حملے میں ہلاکتیں14 November, 2008 | پاکستان ’بیس سالوں کے لیے منصوبہ بندی تیار‘13 November, 2008 | پاکستان ’اب حملے برداشت نہیں کریں گے‘11 November, 2008 | پاکستان ’خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا‘03 November, 2008 | پاکستان ’طاقت کا استعمال حل نہیں‘26 October, 2008 | پاکستان ’فوجی کارروائی امن کیلیے ضروری‘20 October, 2008 | پاکستان پاکستان بھی جوہری معاہدہ کرے گا02 October, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||