پاکستان بھی جوہری معاہدہ کرے گا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار ہوا ہے کہ فوج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے اور عوام اس کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ملتان ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں لشکر بن رہے ہیں جنہوں نے اعلان کیا ہے کہ کسی غیر ملکی اور کسی دہشت گرد کو پناہ نہ دی جائے اور جو پناہ دے گا اس کے گھر کو نذر آتش کر دیا جائے گا یا اسے علاقہ بدر کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں جو بھی حکومت آئے پاکستان کی اہمیت برقرار رہے گی کیونکہ امریکہ پاکستان کے بغیر جنگ کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر افراد اسلام کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں اور اسلام کی تشریح ایسے کی جا رہی ہے کہ خدانخواستہ یہ مذہب دہشت گردی کی تبلیغ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس اسلام اس زمین کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتا ہے اور وہ امن کا پیغام دیتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اور اسی سلسلے میں پاکستان کی لیڈرشپ نے ہندوستان کے رہنماؤں اور افغانستان کے صدر حامد کرزئی سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کے انڈیا سے سول نیوکلیئر معاہدے پر گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اب پاکستان بھی حق بجانب ہوگا کہ وہ ایسے معاہدے کا مطالبہ کرسکے کیونکہ پاکستان نہیں چاہے گا کہ اس معاملہ میں امتیازی سلوک روا رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جلد پاکستان بھی ایسے ہی سول نیو کلیئر معاہدے کے لیے کوشش کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف زرداری اور وہ خود جلد چین کا دورے پر جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا چین سے پاکستان کی دوستی دو حکومتوں کی نہیں ہے بلکہ یہ عوام سے عوام کی دوستی ہے جو وقت کی کسوٹی پر پرکھی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین سے تمام شعبوں اور دفاعی شعبے میں تعاون جاری رہے گا۔ |
اسی بارے میں ہند امریکہ معاہدے کے حق میں ووٹ24 September, 2008 | انڈیا ہند امریکہ معاہدہ کی منظوری متوقع01 August, 2008 | انڈیا ہند امریکہ معاہدہ، حکمران اتحاد میں دراڑیں21 September, 2007 | انڈیا جوہری معاہدہ: ہند امریکہ مذاکرات28 May, 2007 | انڈیا ہند امریکہ جوہری معاہدے پر مخالفت11 December, 2006 | انڈیا ہند امریکہ تعلقات پر ایران کا سایہ21 September, 2005 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||