BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 11 December, 2006, 19:01 GMT 00:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہند امریکہ جوہری معاہدے پر مخالفت

اس سمجھوتے پر حکومت کو کئی پارٹیوں کی طرف سے مخالفت کا سامنا ہے۔
ہندوستانی حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے بعد حکمران اتحاد یو پی اے کی اتحادی پارٹی مارکساوادی کمیونسٹ نے بھی ہند امریکہ جوہری معاہدے کی مخالفت کی ہے۔

مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی نے اس مسئلے پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کیا ہے۔ سی پی ایم کے جنرل سکریٹری پرکاش کارت کا کہنا ہے ’ وزیر ا‏عظم منموہن سنگھ نے اس معاملے پر پارلیمنٹ ميں بحث کے دوران جن پہلوؤں پر یقین دہانی کرائی تھی وہ تمام پہلو سمجھوتے میں موجود نہیں ہیں اور بعض شرائط مزید سخت کر دی گئی ہیں‘۔

ُُُُُُُُُُُُُُُُُُُُُپرکاش کرات کا کہنا ہے کہ بیورو کے ممبران نے اس سمجھوتے کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد انہیں پتا چلا ہے کہ ہندوستان کو جو یقین دہانی کرائی گئی تھی اسے پورا نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ’اس معاملے پر باقاعدہ طور پر پارلیمنٹ ميں بحث ہونی چاہيے اور اس کے بعد ہی اس بل کو نافذ کرنے کے لیے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بات چیت ہونی چاہیے‘۔

اس سمجھوتے پر مرکزی حکومت کو اپنے اتحادی بائيں بازو کی جماعت کے ساتھ ساتھ جزب اختلاف کی جماعت بھاریتہ جنتا پارٹی سے بھی مخالفت کا سامنا ہے۔

 سمجھوتے کے تحت امریکہ ہمیں مستقل طور پر جوہری ایندھن فراہم کرنے کے لیے پابند نہیں ہو گا اور اگر امریکہ ایندھن دینا بند کر دیتا ہے تو ہندوستان نیوکلیر سپلائر گروپس سے بھی مدد نہیں لے سکے گا
سی پی ایم

اس سلسلے میں پیر کو وزیر خارجہ پرنب مکھرجی پارلیمنٹ میں بیان دینے والے تھے لیکن دونوں ایوانوں میں ہنگامہ آرائی کے سبب اجلاس پورے دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

سی پی ایم نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ بل میں کئی نئی شرائط عائد کی گئیں ہیں۔ ’سمجھوتے کے تحت امریکہ ہمیں مستقل طور پر جوہری ایندھن فراہم کرنے کے لیے پابند نہیں ہو گا اور اگر امریکہ ایندھن دینا بند کر دیتا ہے تو ہندوستان نیوکلیر سپلائر گروپس سے بھی مدد نہیں لے سکے گا‘۔

مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی نے معاہدے میں نو مقامات پر ایران کے ذکر پر بھی تشویش ظاہر کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد