BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 10 December, 2006, 14:43 GMT 19:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بل کی منظوری، ملک کی بے عزتی‘

یشونت سنہا
بل کی منظوری سے ملک کی خارجہ پالیسی امریکہ کے اختیار میں چلی جائے گی: بے جی پی
ہندوستان میں حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہند امریکہ جوہری معاہدے پر سخت اعتراضات کیے ہیں۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ اگر ہندوستان موجودہ صورت میں بل کو منظور کرتا ہے تو وہ ملک کی بے عزتی ہوگی۔

پارٹی کے مطابق موجودہ بل ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ پارٹی نے حکومت سے اس بل کو نا منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بی جے پی کا کہنا ہے کہ امریکہ نے جس بل کو منظور کیا ہے اس کے تحت ہندوستان پر بعض ایسی پابندیاں عائد کی گئیں جس کے تحت نہ صرف ہندوستان کے جوہری پروگرام کی آزادی پوری طرح ختم ہوجائے گی بلکہ ملک کی خارجہ پالیسی بھی امریکہ کے اختیار میں چلی جائے گی۔

پارٹی کے سینئر رہنما یشونت سنہا کا کہنا ہے: ’موجودہ بل کےتحت امریکہ ہندوستان کو مکمل طور پر سویلین جوہری توانائی فراہم نہیں کرےگا۔ ہندوستان کوسویلین ریئکٹر کے لیے امریکہ نے مسلسل جوہری ایندھن فراہم کرنے کی کوئی گارنٹی نہیں دی ہے بلکہ اس بل کے مطابق بنا امریکہ کی اجازت کے ہندوستان پرانے ایندھن کو دوبارہ استمعال بھی نہیں کر سکتا ہے۔‘


مسٹر سنہا نے مزید کہا کہ وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اس برس اگست کے مہینے میں پارلیمنٹ میں یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ بل میں ہندوستان کے جوہری پروگرام کی آزادی ختم نہیں ہوگي اور ہندوستان کے مفاد کا خیال رکھا جائے گا۔

’لیکن جو بل ہمارے سامنے ہے اس کے تحت ہندوستان کی خارجہ پالیسی بھی امریکہ کی خارجہ پالیسی کی طرز پر ہونی چاہیئے ۔اگر ہندوستان ایسا نہیں کرتا تو امریکہ اس کی مخالفت کرے گا۔ اس کی ایک مثال یہ ہے کہ ہندوستان نے ایران کے جوہری پروگرام کی مخالفت کی ہے جس کی اس بل میں تعریف کی گئی ہے۔‘

مسٹر سنہا نے کہا کہ حکومت اگر بل کو موجودہ صورت میں قبول کرتی ہے تو بی جے پی اس کے خلاف احتجاج کرے گی۔

پیر کے روز امریکہ کے صدر جارج بش اس بل پر دستخط کر يں گے اور اس کے بعد ہندوستان وہ جوہری ٹیکنالوجی حاصل کر سکے گا جس پر گزشتہ تین عشرے سے پابندی عائد ہے۔ لیکن اس بل پر مرکزی حکومت کو حزب اختلاف کے علاوہ خود ان کی اتحادی بائيں بازو کی جماعتوں کی مخالفت کا سامنا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد