انڈیا سے اٹھائیس پاکستانی قیدی رہا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت نے دو خواتین سمیت ان اٹھائیس پاکستان شہریوں کو رہا کردیا ہے جو کئی سال سے بھارت کی مختلف جیلوں میں قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔ بھارتی حکام نے جمعہ کو ان قیدیوں کو واہگہ چیک پوسٹ پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا اور رہا ئی پانے والے یہ پاکستانی شہری واہگہ کے راستے پیدل سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہوئے۔ ان قیدیوں کی رہائی دو ملکوں کے درمیان میں جاری اعتماد سازی کے ان اقدامات کا حصہ ہے جو کچھ عرصہ سے جاری ہے۔ رہا ہونے والے زیادہ تر لوگوں کا تعلق پنجاب کے سرحدی علاقوں سے ہیں اور ان میں سے بیشتر پر یہ الزام ہے کہ وہ بغیر ویزے کے سرحد عبور کر کے بھارت داخل ہوئے جب کہ ان کے موقف ہے کہ غلطی سے سرحد پار کرگئے تھے۔ وطن لوٹنے والے ان قیدیوں میں جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور کا سہیل شہزاد بھی شامل ہے جو لگ بھگ اکیس برس سے بھارت کے شہر جے پور کی جیل میں قید رہے۔ سہیل اپنے ایک دوست کی شادی میں شرکت کے لیے پاک پتن ضلع کے بسیر پور گاؤں گئے اور ان کے گھر والوں کے مطابق وہاں شکار کھیلتے ہوئے نادانستہ طور پر ہندوستانی سرحد میں داخل ہوگئے۔ سہیل شہزاد کے بھانجے انس نے بی بی سی کو بتایاکہ ان کی اپنے ماموں سے ملاقات ہوئی ہے اور ان کی صحت ٹھیک ہے۔ رہائی پانے والے ایک قیدی کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ بھارتی جیلوں میں ناروار سلوک کیا جاتا تھا۔ جن قیدیوں کو رہا کیا گیا ان میں بعض پاکستانی قیدیوں کا ذہنی توازن بظاہر متاثر نظر آتا تھا بھارتی جیل سے رہا ہونے والےان پاکستانی شہریوں کے استقبال کے لیے ان کے رشتہ دار بھی واہگہ سرحد پر پہنچے تھے تاہم رہائی پانے والے ان افراد کو انٹیلی جنس حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی جیلوں میں ایک بڑی تعداد ان پاکستانیوں کی ہے جو اپنی سزا پوری ہونے کے باوجود قید ہیں۔ | اسی بارے میں پاکستانی قیدیوں سے ملاقات21 August, 2008 | انڈیا پاکستانی قرارداد مداخلت ہے: انڈیا08 August, 2008 | انڈیا انڈیا: تین پاکستانی فوجی گرفتار11 February, 2008 | انڈیا پروگرام پاکستانی، میزبان ہندوستانی22 September, 2007 | انڈیا پاکستانی پاسپورٹ جلانے پر جیل25 April, 2007 | انڈیا چھ پاکستانی ماہی گیر گرفتار 30 December, 2006 | انڈیا سو پاکستانی، بھارتی شہری بن گئے13 January, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||