سوات خودکش حملے میں دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے شورش زدہ ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر ہونے والے کار بم حملے میں دو اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک سکیورٹی اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعرات کی رات تقریباً نو بجے گاڑی میں سوار ایک خودکش بمبار نے صدر مقام مینگورہ سے تقریباً دو کلومیٹر دور واقع ایک چیک پوسٹ کے ساتھ گاڑی ٹکرائی ہے۔ ان کے بقول حملے میں دو اہلکار ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے اندھادھند ہوائی فائرنگ شروع کی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی اور اس وقت تک کسی نے بھی اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔اس سے قبل ہونے والے خودکش حملوں کی ذمہ داری وہاں پر سکیورٹی فورسز کے ساتھ برسرِ پیکار مسلح طالبان قبول کرتے رہے ہیں۔ مبینہ خودکش بمبار نے جس کئی منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا ہے اس میں سکیورٹی فورسز کے درجنوں اہلکار تعینات تھے۔ | اسی بارے میں سوات: چھ شہری اور انسپکٹر ہلاک01 November, 2008 | پاکستان سوات لشکر طالبان جھڑپیں، تیرہ ہلاک26 October, 2008 | پاکستان چار شدت پسند، دو شہری ہلاک14 October, 2008 | پاکستان سوات: پولیس افسر کا سر قلم25 October, 2008 | پاکستان سوات میں پچیس جنگجو ہلاک19 October, 2008 | پاکستان خود کش نہیں فدائی حملے: طالبان15 October, 2008 | پاکستان خود کش حملے حرام: علماء کا فتویٰ14 October, 2008 | پاکستان ہنگو: دس سکیورٹی اہلکار رہا06 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||