BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 October, 2008, 08:33 GMT 13:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوات میں پولیس اہلکار کا سر قلم

مغوی پولیس اہلکار طالبان کی تحویل میں
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز طالبان کے ساتھ ہونی والی جھڑپ کے بعد لاپتہ ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش ملی ہے۔

انہیں گلہ کاٹ کر ہلاک کیا گیا ہے۔ طالبان نے پولیس اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مذکورہ پولیس اہلکار کے ایک بھائی کو بھی تقربناً ایک سال پہلے طالبان نے گلہ کاٹ کر قتل کیا تھا۔

سوات پولیس کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعرات کی صبح چار باغ کے علاقے سے فرنٹیر ریزر پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل بخت علی کی لاش ملی ہے جنہیں گلہ کاٹ کر ہلاک کیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ اہلکار گزشتہ روز کبل کے علاقے سرسینڑی میں مقامی عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی لڑائی کے دوران ایف سی اہلکاروں سمیت لاپتہ ہوگئے تھے۔ اس جھڑپ میں اٹھارہ ایف سی اہلکار بھی لاپتہ ہوگئے تھے جو بدستور لاپتہ ہیں۔

اہلکار کے مطابق ہلاک کیے جانے والے پولیس اہلکار کے ایک اور بھائی سرور علی بھی پولیس ڈیپارٹمینٹ میں ملازم تھے اور انہیں بھی مٹہ تحصیل میں طالبان نے گلہ کاٹ کر ہلاک کیا تھا۔

سوات میں طالبان کے ترجمان حاجی مسلم خان نے پولیس اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز کہا تھا کہ سکیورٹی اہلکاروں سے لڑائی کے دوران ایک پولیس اہلکار کو زندہ حراست میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحصیل کبل کے علاقے سرسینڑی میں مسلح طالبان نے سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر حملہ کیا تھا جس میں پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ سکیورٹی اہلکاروں کے جوابی حملے میں پانچ عسکریت پسند بھی مارے گئے تھے۔

اسی بارے میں
سوات میں’ شہری‘ ہلاکتیں
20 October, 2008 | پاکستان
باجوڑ کارروائی: سات ہلاک
20 October, 2008 | پاکستان
سوات میں پچیس جنگجو ہلاک
19 October, 2008 | پاکستان
سوات : تھانے پر خود کش حملہ
16 October, 2008 | پاکستان
چار شدت پسند، دو شہری ہلاک
14 October, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد