شہریوں پر ہند پاک مفاہمت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان رینجرز اور انڈیا کی باڈر سکیورٹی فورس کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے میں طے پایا ہے کہ دونوں ملک غلطی سے سرحد عبور کرنے والے ایک دوسرے کے شہریوں کو چوبیس گھنٹے کے اندر واپس کریں گے۔ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان تین روزہ مذاکرات کے بعد طے پایا۔ ان مذاکرات کے لیے بھارت کی باڈر سکیورٹی فورس کے ایڈیشنل آئی جی یو کے بنسال کی سربراہی میں بی ایس ایف کا وفد واہگہ کے راستے لاہور آیا تھا۔ لاہور کے ریجنرز ہیڈکواٹر میں دونوں اطراف کے حکام نے ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کےبعد میڈیا کو بریفنگ دی گئی۔ لاہور کے رینجرز ہیڈکواٹر میں ڈی جی ریجنرز محمدیعقوب اور بی ایس ایف کے ایڈیشنل آئی جی یوکے بنسال نے ایک مشترکہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ سرحدی خلاف ورزیوں کی سب سے زیادہ غلطیاں سمندری حدود میں ہوتی ہیں اس لیے گرفتاری سے پہلے ماہی گیروں کو وارننگ دینے کا نظام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سمندری حدود میں دونوں ملکوں کے سکیورٹی حکام موجود ہونگے جو ماہی گیروں کو متنبہ کریں گے۔ دونوں ملکوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحد پر کوئی ایسی دفاعی یا کسی بھی نوعیت کی تعمیرات نہیں کی جائیں گی جو پہلے سے آپس میں طے نہ کی گئی ہوں۔ ڈی جی رینجرز پاکستان محمد یعقوب نے کہا کہ حتمی فیصلہ ہونے تک بھارت سرحد پر برجیوں کی تعمیر روک دے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے حکام نے ایک دوسرے پر ورکنگ باؤنڈری اور بین الاقوامی سرحد پر فائر بندی کی خلاف ورزی کے الزام لگائے تاہم اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ امن قائم رکھنے کے لیے سیز فائر پر سختی سے عملدرآمد کیاجائےگا اور سرحد پر تعینات دونوں طرف کے فوجیوں کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ ایسی فائرنگ سے باز رہیں جس سے عام شہریوں کی زندگی ضائع ہونے کا اندیشہ ہو۔ انڈین وفد کے سرابراہ یوکے بنسال نے کہا کہ انہوں نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ سرحدی چوکیوں کی مرمت اور تعمیر کا کام جلد مکمل کرلے تاکہ منشیات اور دیگر سمگنگ کو روکا جاسکے۔ اس موقع پر دونوں ملکوں میں قید ایک دوسرے کے شہریوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا۔ ڈی ی جی ریجنرز نے بتایا کہ پاکستان نے ایک سو اٹھاسی افراد کے فہرست بی ایس ایف کے حوالے کی ہے۔ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کےسرحدی محافظ کوشش کریں گےکہ غلطی سے سرحد پارکرنے والے افراد کو وطن واپسی کے لمبے اور تکلیف دہ عمل سے گزارنے کے بجائے باڈر سے ہی فوری واپس کر دیا جائے۔ دونوں ملکوں کے سرحدی محافظوں کے درمیان اس طرح کے مذاکرات ششماہی بنیادوں پر ہوتے ہیں اور یہ اعتماد سازی کے اقدامات کا ایک حصہ ہیں۔ پاکستانی میجرجنرل محمد یقوب اور انڈین ایڈیشنل آئی جی یوکے بنسال نے تین روزہ مذاکرات کو تسلی بخش قراردیا اور کہا کہ مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے اور اس دوران اس بات پر اتفاق رہا کہ دونوں ملک ایسے اقدام کریں کہ دونوں ملکوں کی جیلوں کے قیدیوں اور ان کے لواحقین کی پریشانی اور تکلیفوں کو کم کیا جائے۔ | اسی بارے میں بھارتی ماہی گیروں کا وفد پاکستان میں13 October, 2008 | پاکستان برجیوں کی تعمیر جاری رہیگی: بھارت13 October, 2008 | پاکستان پاکستان بھی جوہری معاہدہ کرے گا02 October, 2008 | پاکستان انتیس بھارتی ماہی گیر گرفتار02 October, 2008 | پاکستان ’بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ‘22 September, 2008 | پاکستان تازہ حملہ:’امریکہ نے مطلع نہیں کیا‘18 September, 2008 | پاکستان بگھلیہار بھر گیا، چناب خشک15 September, 2008 | پاکستان واہگہ: پاکستانیوں کی لاشیں حوالے14 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||