انتیس بھارتی ماہی گیر گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کے قریب بحیرہ عرب سے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے انتیس بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے۔ میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ترجمان لیفٹیننٹ کمانڈر شکیل احمد خان نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ ماہی گیر پاکستان کی سمندری حدود کے اندر مچھلیاں پکڑ رہے تھے جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ ’یہ لوگ ہمارے ای زون میں غیرقانونی طور پر تیس چالیس میل اندر تک آئے ہوئے تھے‘۔ میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے اہلکاروں نے ان ماہی گیروں کی پانچ لانچیں بھی قبضے میں لے لی ہیں اور انہیں ڈاک تھانہ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں کا تعلق بھارتی گجرات کے ساحلی علاقوں سے ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے ایک ماہ کے دوران بھارتی ماہی گیروں کی گرفتاری کا یہ تیسرا واقعہ ہے جن میں مجموعی طور پر پچاس سے زائد ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان میں نوعمر افراد بھی شامل ہیں۔ | اسی بارے میں بھارتی ماہی گیر قیدی ہلاک23 June, 2008 | پاکستان ماہی گیروں کے قتل پراحتجاج20 May, 2004 | پاکستان پاکستان: 371 بھارتی ماہی گیر واپس 10 September, 2005 | پاکستان کراچی: 529 بھارتی ماہی گیر رہا 21 March, 2005 | پاکستان تینتالیس بھارتی ماہی گیرگرفتار29 January, 2005 | پاکستان بلوچستان:انتیس بھارتی گرفتار 23 January, 2005 | پاکستان 265 بھارتی ماہی گیر رہا06 January, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||