BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 29 January, 2005, 14:55 GMT 19:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تینتالیس بھارتی ماہی گیرگرفتار

بھارتی ماہی گیر(فائل فوٹو)
سمندری حدود کی خلاف ورزی معمول بن چکی ہے
میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے پاکستان کی سمندری حدود کے اندر مچھلی پکڑنے کے الزام کے تحت تینتالیس بھارتی ماہی گیروں کو سات کشتیوں سمیت گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

ایجنسی کے ترجمان کے مطابقہ متعلقہ ماہی گیر انتیس جنوری کو پاکستان کی حدود میں مچھلیاں پکڑرہے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا اور مزید کارروائی کے لیے کراچی کے ڈاک تھانہ کے حوالے کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو کئی بار منع کیا گیا ہے کہ وہ پاکستانی حدود میں نہ آئیں لیکن وہ بار بار اس کی خلاف ورزیاں کرتے ہیں۔

گزشتہ پانچ ماہ کے دوران گرفتار ہونے والے بھارتی ماہی گیروں کی تعداد 589 ہوچکی ہے جبکہ ان کی 101 کشتیاں بھی پکڑی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق ’نصرت‘ جہاز اپنے معمول کے گشت پر تھا کہ پاکستانی حدود میں پینتیس کلومیٹر تک اندر آکر یہ بھارتی ماہی گیر مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیاں جاری جامع مزاکرات کے دوران جہاں ایک دوسرے کے کئی ماہی گیروں کو رہا کیا جاتا رہا ہے وہاں وقت بوقت پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد