BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 28 September, 2008, 13:28 GMT 18:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غیرت کے نام پر ایک اور قتل

غیرت کے نام پر قتل کے خلاف احتجاج(فائل فوٹو)
پاکستان میں اس قسم کے واقعات کے خلاف آواز اٹھائی جاتی رہی ہے
بالائی سندھ کے علاقے پنو عاقل میں ایک نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر اسکے چچا نے کاری قرار دیکر قتل کردیا۔

یہ واقعہ پنو عاقل کے تھانہ مبارکپور کی حدود میں واقع گوٹھ مہر میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ملزم حاجی محمد حسین نے اپنی بائیس سالہ بھتیجی گل خاتون کو چاول کے کھیت میں کلہاڑیوں کے پے در پے وار کرکے قتل کیا اور بعد میں فرار ہوگیا۔

مقتولہ کے والد محمد بخش نے مقامی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی کاری تھی کیونکہ ’اسکے ان کے ایک قریبی عزیز جاڑو کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اس لئے اسکے قتل پر کوئی پچھتاوا نہیں۔‘

اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد جاڑو اور اسکے اہل خانہ علاقہ چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

دریں اثناء سندھ کے علاقے محرابپور میں عدالت نے ایک عورت کو دارالامان بھیج دیا ہے جسے اسکے دعوے کے مطابق رشتے داروں نے پیسے لیکر ایک بوڑھے شخص کو فروخت کردیا تھا۔

شبیراں شر کو محرابپور پولیس نے مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تقریباً چودہ مہینے پہلے ان کے شوہر مور شر کو قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد ان کے چچا مینو شر نے ستر ہزار روپے کے عوض میرپور ماتھیلو کے رہائشی غلام نبی سے زبردستی شادی کرادی۔

شبیراں کے مطابق غلام نبی پہلے سے شادی شدہ اور ضعیف العمر ہے اور اسکے پہلے سے بارہ بچے ہیں اور وہ ان پر تشدد کرتا تھا جس کی وجہ سے موقع ملتے ہی وہ فرار ہوکر تحفظ کی خاطر تھانے پہنچ گئی۔

خاتون کے مطابق اسکے شوہر کے قتل کے مقدمے پر ہونے والا تمام خرچہ ان کے چچا نے دیا تھا اور اس رقم کی واپسی کے لئے اسکی زبردستی شادی کرائی۔

شبیراں نے درخواست کی کہ اسکا والد بہت غریب ہے اور اسے واپس اسکے رشتے داروں کے حوالے نہ کیا جائے کیونکہ وہ اسے قتل کردیں گے۔ عدالت نے شبیراں کو دارالامان بھیج دیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد