عزم برقرار رہے گا: آصف زرداری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر آصف زرداری نے اسلام آباد میں میریئٹ ہوٹل پر ہونے والے خودکش ٹرک بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔ دھماکے کی پاکستان میں اور بیرون ملک بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے۔ صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ خودکش حملے کے باوجود دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ سنیچر کی شام ہونے والے اس دھماکے میں چالیس افراد سے زائد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس دھماکے کی مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اس چیلنج سے نمٹنے میں امریکہ پاکستان کی جمہوری حکومت کے ساتھ ساتھ ہوگا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ یہ وہ اس خطرے کی نشانی ہے جس کا ہم سب کو سامنا ہے۔ برطانیہ نے بھی اس دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوِڈ ملیبینڈ نے اس دھماکے کو ’شرمناک‘ قرار دیا ہے۔ اسلام آباد میں بی بی سی کی نخبت ملک کے مطابق پاکستان کے مشیر داخلہ رحمان ملک نے میریئٹ دھماکے کو پاکستان کا نائن الیون قرار دیا ہے ـ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی شدت سے ہونے والے نقصان کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا بالکل درست ہے کہ یہ واقعہ پاکستان کا نائن الیون ہے۔ میریٹ ہوٹل اور آس پاس کے علاقے میں پھیلنے والی تباہی کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھماکے کی نتیجے میں پڑنے والے گڑھے کا سائز تیس فٹ گہرا اور پینتالیس فٹ چوڑا ہے جس سے نہ صرف میریئٹ ہوٹل بلکہ آس پاس تقریبا دو میل کے علاقے میں عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ وزیر قانون فاروق نائک نے بھی میریئٹ دھماکے کی مذمت کی ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملے کے ذمہ دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ |
اسی بارے میں میریئٹ ہوٹل پر ٹرک بم دھماکہ، چالیس ہلاک اور سو سے زائد زخمی20 September, 2008 | پاکستان ’پانچ دن میں 117 طالبان ہلاک‘15 September, 2008 | پاکستان باجوڑ آپریشن میں 19 طالبان ہلاک17 September, 2008 | پاکستان پیپلز پارٹی کو سخت چیلنجز کا سامنا12 July, 2008 | پاکستان کراچی حملہ: ملزم کو سزائے موت 05 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||