BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 September, 2008, 10:15 GMT 15:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’غیر ملکی فوج کو اجازت نہیں‘

امریکی فوج
پاکستانی حدود میں امریکی فوجی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر غیر ملکی فوجوں کو کسی کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ پر انٹر چینج کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔

اس سے قبل جمعرات کو امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعوی کیا تھا کہ صدر جارج بش نے جولائي میں امریکی خصوصی فورسز کو پاکستان کی حدود میں القاعدہ اور طالبان کے خلاف پاکستانی حکومت کی پیشگی منظوری کے بغیر زمینی کارروائياں کرنے کی منظوری دے دی تھی۔

وزیراعظم نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے اس بیان کی مکمل تائید کی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ملک کی سرحدوں کا بھرپور دفاع کریں گی اور کسی غیر ملکی فوج کو پاکستان میں کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آرمی چیف کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ کے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مائیک مولن نے امریکی کانگریس کی ایک کمیٹی کے سامنے بیان دیا کہ امریکہ طالبان سے متعلق اپنی حکمتِ عملی تبدیل کر رہا ہے جس کے تحت اب سرحد پار کر کے پاکستان کے اندر طالبان پر بھی حملے ہو سکتے ہیں۔

فوج کےترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ اگر پاکستانی سرحدوں کی دوبارہ خلاف ورزی ہوئی تو ’پاکستانی فوج جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔‘ لیکن انہوں نے کہا کہ اس جوابی کارروائی کی نوعیت کیا ہوگی اس کا انحصار خلاف ورزی کی نوعیت پر ہوگا۔

میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ اتحادی فوج کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک سے زیادہ مختلف سینیئر امریکی عملداروں نےصدر بش کے اس خفیہ حکم کی منظوری کی تصدیق کی ہے کہ بش انتظامیہ میں مہینوں تک بحث کے بعد صدر بش نے امریکی خصوصی فورسز کو پاکستان کے اندر زمینی کارروائیاں کرنے کی خفیہ طور پر منظوری دی ہے۔

امریکی افواج نےگزشتہ چند ہفتوں میں کئی مرتبہ پاکستانی حدود کے اندر کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر عام شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد