خواتین کے لیے نئے قانون کا وعدہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیر قانون فاروق نائیک نے کہا ہے کہ حکومت ایک نیا قانون متعارف کرارہی ہے جس کے تحت خواتین کو ملازمت کے مقام پر ہراساں کیے جانے کے خلاف تحفظ مل جائے گا۔ انہوں نےسوموار کو پنجاب بارکونسل کو تین کروڑ کی امداد رقم کے چیک دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملازمت پیشہ خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف قانون کا مسودہ تیار کرلیا ہے جو جلد ہی منظوری کے لیے کابینہ میں پیش کردیا جائے گا۔ ان کے بقول نئے قانون کے اجراء کے بعد ان افراد کو سزا ملے گی جو ملازمت پیشہ خواتین کو ان کے ملازمت کی جگہ پر ہراساں کریں گے۔ فاروق نائیک نے کہا کہ اگر معزول جج اپنی مرضی سے آئین کا حلف اٹھانا چاہتے ہیں تو اس پر کسی کو کیا اعتراض ہے۔ان کے بقول ’اگر معزول جج خود یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے آئین کے حلف اٹھانا غلط نہیں ہے تو پھر آپ اور میں کون ہے جو اعتراض کرنے والے‘۔
وزیر قانون کے بقول اسمبلی قرار داد کے ذریعے حکومت کو کسی اقدام کی درخواست کرسکتی ہے تاہم حکومت کو اسی وقت اس قرارداد کے مطالبہ پر عمل کرسکتی ہے جب قانون اس کی اجازت دے۔ ان کے بقول آئین میں صرف ججوں کی تقرری کا ذکر ہے جبکہ آئین ججوں کی بحالی پر خاموش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے جس بنچ نے سترھویں ترمیم کو جائز قرار دیا ہے اس بنچ کے ارکان میں وہ جج شامل تھے جو آج معزول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر پرویز مشرف نے دو مرتبہ پی سی او کے تحت ان ججوں سے حلف لیا تھا۔ ان ججوں نے صدر مشرف کے پہلے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے کے بعد جنوری دوہزار کے بعد کبھی آئین کا حلف نہیں اٹھایا تھا جبکہ موجودہ ججوں نے ایمرجنسی ختم ہونے کے بعد آئین کے تحت اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ہے۔ وزیر قانون کے بقول سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے پی سی او کی واپسی کے بعد آئین کے تحت ملک کے چیف جسٹس کا حلف اٹھایا اسی وجہ سے انہوں نے یہ بات کہی تھی کہ جسٹس ڈوگر اس وقت چیف جسٹس پاکستان ہیں۔ | اسی بارے میں ’حقوق نسواں بل اسلام کے منافی‘08 November, 2006 | پاکستان حقوق نسواں بل سب سے نمایاں خبر16 November, 2006 | پاکستان حقوق نسواں بل اور پولیس آگاہی17 November, 2006 | پاکستان حقوق نسواں بل سینیٹ سے منظور23 November, 2006 | پاکستان تحفظِ حقوقِ نسواں بل قانون بن گیا 01 December, 2006 | پاکستان حقوق نسواں کا ایک اور بل 03 December, 2006 | پاکستان نسواں قانون، ماڈریشن کی جیت08 December, 2006 | پاکستان حقوق نسواں، دوسرا بِل اسمبلی میں13 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||