بلوچستان: زرداری کی متفقہ حمایت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ اور سرحد کے بعد بلوچستان اسمبلی نے بھی صدارت کے عہدے کے لیے آصف علی زرداری کی حمایت میں متفقہ قرارداد کی منظوری دی ہے۔ یہ قرارداد سنیچر کو مؤخر کر دی گئی تھی۔ قرار دار پیر کو وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اور دیگر اراکین نے مشترکہ طور پر ایوان میں پیش کی اور ایوان میں موجود تریپن ارکان نے متفقہ طور اس کی منظوری دی۔ پیر کو اجلاس میں مسلم لیگ قائداعظم کے کچھ ارکان کے علاوہ جمعیت علماء اسلام کے نظریاتی دھڑے اور مسلم لیگ نواز سے وابستگی ظاہر کرنے والے دو اراکین موجود نہیں تھے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کی کاوشوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ ایوان انہیں صدر کے عہدے کے لیے موزوں ترین امیدوار قرار دیتا ہے۔ یہ قرار داد سنیچر کو پیپلز پارٹی کے رہنما صادق عمرانی نے پیش کرنا تھی لیکن انہوں نے خود اس قرار داد کو مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کوئٹہ میں اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کی تھیں جس کے بعد ان اراکین نے اس قرار داد کی حمایت کا اعلان کیا۔ یاد رہے اس طرح کی قرار دادیں صوبہ سندھ اور صوبہ سرحد کی اسمبلیوں سے منظور کرائی جا چکی ہیں۔ | اسی بارے میں صدراتی انتخاب، کاغذات جمع26 August, 2008 | پاکستان ’صدر کا کردار علامتی ہونا چاہیے‘25 August, 2008 | پاکستان آصف زرداری صدر بننے پر رضامند23 August, 2008 | پاکستان صدر کا انتخاب چھ ستمبر کو22 August, 2008 | پاکستان ’صدرآصف زردی ‘ مہم شروع21 August, 2008 | پاکستان ’صدر کے خطاب کی تیاریاں مکمل‘ 18 August, 2008 | پاکستان صدر مشرف کے خطاب کا متن18 August, 2008 | پاکستان صدر کا خطاب شروع، کارکردگی کا دفاع18 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||