’صدر کے خطاب کی تیاریاں مکمل‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ پاکستان ٹیلی ویژن اور پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے ایوان صدر اسلام آباد سے صدر پرویز مشرف کے قوم سے براہ راست خطاب کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ پی ٹی وی کا کہنا ہے کہ صدر پرویز مشرف کا خطاب پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق ایک بجے پی ٹی وی سے براہ راست نشر کیا جائے ۔ صدر کے قوم کے خطاب کے بارے میں پی ٹی وی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ صدر قوم سے براہ راست خطاب کریں گے۔ پی ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز سرور منیر راؤ نے بی بی سی اردو سروس سے بات کرتے ہویے بتایا کہ براہ راست تقریر نشر کرنے کے لیے ٹیکنیکل سٹاف ایوان صدر میں انتظامات کر رہا ہے ۔ جب ان ے پوچھا کے ایک نجی ٹی وی پر یہ خبر نشر ہو رہی ہے کہ براہ راست تقریر نشر کرنے پر پی ٹی وی اور ایوان صدر میں اختلافات ہیں تو ان کا کہنا تھا کے ایسے موقع پر ہر چینل اپنے رنگ میں خبریں نکال سکتا ہے دریں اثناء پی ٹی وی کے حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا تھا کہ پی ٹی وی نے تکینکی وجوہات کی بناء پر ایوانِ صدر کے حکام سے صدر کے قوم سے خطاب کو پہلے ریکارڈ کرنے اور پھر اسے نشر کرنے کی تجویز دی تھی۔ پی ٹی وی کے حکام نے کہا کہ ماضی میں ہمیشہ صدر اور وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کو پہلے ریکارڈ کیا جاتا ہے اور پھر اسے نشر کیا جاتا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایوانِ صدر نے اس بات پر اصرار کیا کے صدر اپنے قوم سے خطاب کو ریکارڈ نہیں کروانا چاہتے اور وہ براہ راست قوم سے خطاب کرنا چاہتے ہیں۔ دریں اثناء ایوان صدر نے پاکستان کے نجی ٹیلی ویژن چینلوں کی ٹیموں کو بھی آرمی ہاؤس راولپنڈی پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ | اسی بارے میں پاکستان سے ایمرجنسی ہٹا لی گئی، مشرف کا قوم سے خطاب آج15 December, 2007 | پاکستان استعفٰی یا مقابلہ؟ صدر کا قوم سے خطاب18 August, 2008 | پاکستان ’مشرف کوپناہ دینے کی تجویز نہیں‘17 August, 2008 | پاکستان صدر مستعفی نہیں ہو رہے: اٹارنی 17 August, 2008 | پاکستان ’محفوظ راستہ، آئین شکنی کو دوام‘17 August, 2008 | پاکستان جسٹس خطاب، لائیو کوریج پرپابندی30 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||