BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 17 August, 2008, 18:16 GMT 23:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مشرف کوپناہ دینے کی تجویز نہیں‘
صدر مشرف نے وردی اتارنے کا وعدہ پورا کیا: کونڈولیزا رائس
امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس نے کہا کہ صدر پرویز مشرف کو امریکہ میں سیاسی پناہ دینے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

کونڈولیزا رائس نے کہا کہ صدر مشرف امریکہ کے اچھے اتحادی ہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صدر مشرف کو سیاسی پناہ دینے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

کونڈولیزا رائس نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ امریکہ صدر مشرف کی طرف سےملک میں ایمرجنسی نفاذ کرنے کے فیصلے کے خلاف تھا لیکن انہوں نے وردی اتارنے کا اپنا دعدہ پورا کیا اور اب پاکستان میں ایک جمہوری حکومت ہے۔

صدر پرویز مشرف نے صوبائی اسمبلیوں کی طرف قراردادیں منظور کیے جانے کے باوجود استعفیٰ دینے سے انکار کیا ہے ۔

پاکستان کے اٹارنی جنرل ملک قیوم نے صدر مشرف سے ملاقات کے بعد کہا انہوں نے کوئی ایسا جرم نہیں کیا کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔

اٹارنی جنرل ملک قیوم نے کہا کہ صدر مشرف نے ان سے عدالت سے رجوع کرنے کے بارے میں بھی مشورہ کیا۔ ملک قیوم کا کہنا تھا کہ ان کی دانست میں تو اس سلسلے میں عدالت سے رجوع نہیں کیا جا سکتا۔

ادھر حکمران جماعت صدر مشرف پر مستعفیٰ ہونے کے لیے دباؤ بڑھا رہا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہمنا اور سینیٹ میں قائد ایوان رضا ربانی نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف کی رٹ اب ختم ہوچکی ہے اور ملک کی چاروں صوبائی اسمبلیوں نے اپنا یہ واضح فیصلہ دیا ہے کہ وہ پرویز مشرف کو اب صدر نہیں دیکھنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ایک وفاق کی علامت ہوتا ہے لیکن جب وفاق کی اکائیاں ہی پرویز مشرف کو پسند نہیں کرتیں اس لیے انہیں ان صوبائی اسمبلیوں میں صدر سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بارے میں کہا گیا ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ اگر پرویز مشرف مستعفی نہیں ہوتے تو پھر آئین کے ارٹیکل 47 کے تحت اُن کا مواخذہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر کے خلاف مواخذے کے بارے میں حکمراں اتحاد کے پاس تعداد پوری ہے۔

اس سے قبل وزیر اطلاعات شیری رحمان نے کہا ہے کہ صدر کے خلاف تیار کی جانے والی چارج شیٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اُسے آئندہ ایک دو روز میں حکمراں اتحاد میں شامل جماعتوں کی قیادت کے حوالے کردیا جائے گا اور اسے منظوری کے بعد ایوان میں پیش کردیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے صدر کے خلاف تیار ہونے والی چارج شیٹ کا قانونی پہلوؤں سے جائزہ لینے کے بعد ڈرافٹ تیار کرنے والی کمیٹی کے حوالے کردیا۔

اسی بارے میں
مشرف کا احتساب ہو: اعتزاز
16 August, 2008 | پاکستان
صدر، مواخذہ اور افواہیں
16 August, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد