جسٹس خطاب، لائیو کوریج پرپابندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ کے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری آج دوپہر کو سندھ ہائی کورٹ میں وکلا سے خطاب کریں گے، اس موقع پر وہ بار ایک ایک ہال کی تختی کی نقاب کشائی بھی کریں گے، اس ہال کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ انتظامیہ نے ایک حکم نامہ کے ذریعہ اس پروگرام کی ٹی وی چینلز پر لائیو کوریج پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص ججز گیٹ کو استعمال نہیں کرسکے گا۔ اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کسی سیاسی کارکن کو ہائی کورٹ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، ہر شخص کی تلاشی کی بعد اسے اندر آنے دیا جائے گا اور عدالتی کارروائی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش نہیں کی جائے گی۔
معزول چیف جسٹس کی ہائی کورٹ آمد کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، عدالت کی طرف آنے والے راستوں اور عمارت کے اندر پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ جسٹس افتخار محمد چودھری منگل کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچے تھے، ان کے استقبالیہ جلوس میں دل کی تکلیف کی وجہ سے ایک سینئر وکیل امداد اعوان فوت ہوگئے جس وجہ سے ان کی کچھ مصروفیات تبدیل ہوگئی تھیں۔ معزول چیف جسٹس رات کو سندھ ہائی کورٹ کے معزول چیف جسٹس صبیح الدین احمد کے گھر گئے جہاں ان سمیت دیگر معزول ججوں سے ملاقات کی۔ جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل دو روزہ دورے پر کراچی پہنچنے پر معزول چیف جسٹس کا معزول ججوں، وکلاء، سیاسی جماعتوں اور سول سو سائٹی کے کارکنوں نے استقبال کیا۔ و کلاء رہنماؤں کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، پاسبان، سنی تحریک، پاکستان مسلم لیگ نواز اور سول سوسائٹی کے کارکن بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری جب گزشتہ سال بارہ مئی کو کراچی ایئرپورٹ پر اترے تھے تو پر تشدد واقعات میں درجنوں لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں جسٹس افتخار منگل سے دورہ کراچی پر 26 July, 2008 | پاکستان ’پارلیمان محترم مگر بالادست آئین‘26 July, 2008 | پاکستان پیٹرول قیمتوں کے خلاف درخواست21 July, 2008 | پاکستان قیادت سے اختلاف، پریڈ گراؤنڈ پر دھرنا14 June, 2008 | پاکستان وکلاء لانگ مارچ، آغاز اب سکھر سے06 June, 2008 | پاکستان معزول جج تنخواہوں کے منتظر 27 May, 2008 | پاکستان جسٹس چوہدری کا سفر ٹھنڈا رہا25 May, 2008 | پاکستان ’ججز بحالی کے لیے لانگ مارچ ہوگا‘16 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||