اسلام آباد ائرپورٹ بینظیر سے منسوب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی حکومت نے باضابطہ طور پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بےنظیر بھٹو کے نام سے منسوب کر دیا ہے جبکہ راولپنڈی جنرل ہسپتال اور مری روڈ کا نام بھی بےنظیر بھٹو کے نام پر رکھ دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے اس ضمن میں پنجاب حکومت کے ساتھ مشاورت کی تھی اور باہمی رضا مندی کے ساتھ ان جگہوں کے نام بینظیر بھٹو کے نام کے ساتھ منسوب کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بےنظیر بھٹو انٹرنیشل ائرپورٹ کی تختی آویزاں کر دی گئی ہے جبکہ راولپنڈی جنرل ہسپتال کو بےنظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کے حوالے سے ایک تقریب راولپنڈی میں منعقد ہو رہی ہے جس میں وفاقی وزیر صحت شیری رحمان مہمان خصوصی ہوں گی۔ مری روڈ کو بھی پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بےنظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کے بارے میں بھی ایک تقریب راولپنڈی میں ہی ہو رہی ہے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اس سال بیس جون کو بےنظیر بھٹو کی پچپن ویں سالگرہ کے موقع پر ان جگہوں کو بےنظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بےنظیر بھٹو کی سالگرہ اکیس جون کو منائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ ان مقامات کے نام سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے خدمات کے اعتراف میں رکھے گئے ہیں۔ گذشتہ سال ستائیس دسمبر کو بےنظیر بھٹو راولپنڈی میں لیاقت باغ کے باہر ایک خودکش حملے میں جاں بحق ہوگئی تھیں۔ اس خودکش حملے میں جب بےنظیر بھٹو زخمی ہوئیں تھیں تو انہیں طبی امداد کے لیے راولپنڈی جنرل ہسپتال لایا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اس ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے لیے ابتدائی طور پر پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ لیاقت باغ کے باہر جس جگہ بےنظیر بھٹو پر قاتلانہ حملہ ہوا اُس جگہ ایک یادگار تعمیر کرنے کا بھی فیصلہ ہوا تھا جس کے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کو بھی مدعو کیا جائےگا۔ | اسی بارے میں اسلام آباد ائرپورٹ کا نام بینظیر ائرپورٹ20 June, 2008 | پاکستان بھٹو زندہ ہے:’پرانے حقائق، نیا انداز‘02 April, 2008 | پاکستان یو این سے تحقیقات پر خدشات کیوں؟12 July, 2008 | پاکستان طریقہ ٹھیک نہیں ہے: قاف لیگ 11 July, 2008 | پاکستان سزائے موت عمر قید میں تبدیل21 June, 2008 | پاکستان ’فیصلہ سلامتی کونسل کرے گی‘18 June, 2008 | پاکستان ’بینظیر قتل کی تحقیقات ہوں گی‘29 April, 2008 | پاکستان تفتیش کے لیے اقوام متحدہ سے رابط جلد18 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||