سزائے موت عمر قید میں تبدیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سزائے موت پانے والے قیدیوں کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے یہ اعلان بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کو ایک سمری بھیجی جا رہی ہے تاکہ سزائے موت پانے والے قیدیوں کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا جائے۔ انسانی حقوق کمیشن کے مطابق پاکستان کی جیلوں میں سزائے موت پانے والے قیدیوں کی تعداد تقریباً سات ہزار کے قریب ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر قیدیون کی سزا میں نوے دنوں کی کمی کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ قیدیوں کی سزائے میں نوے دنوں کی کمی کے لیے صدر مملکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کے بقول سزا میں نوے دنوں کی کمی کا اطلاق ان قیدیوں پر نہیں ہوگا جو سنگین نوعیت کے جرائم میں قید ہیں۔ یوسف رضاگیلانی نے بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن رحمدلی کا مظاہرہ قوم کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کی پیدائش کے دن یہ عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جائے۔ جمعہ کو بھی وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے بینظیر بھٹو کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اعلان میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھ دیا تھا۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم نے راولپنڈی میں جنرل ہسپتال کا نام بھی تبدیل کر کے بینظیر بھٹو ہسپتال جبکہ مری روڈ کا نام تبدیل کر کے شہید بینظیر بھٹو روڈ رکھ دیا ہے۔ واضح رہے کہ ستائیس دسمبر سنہ دو ہزار سات کو لیاقت باغ کے باہر جب بینظیر بھٹو ایک خود کش حملے میں شدید زخمی ہوئیں تھیں تو انہیں طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال لایا گیا تھا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی تھیں۔ لیاقت باغ کے باہر جہاں پر پیپلز پارٹی کی چئرپرسن بینظیر بھٹو کو قتل کیا گیا تھا، وہاں پر بھی ایک یادگار تعمیر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دریں اثناء پیپلزپارٹی کی مقتول سربراہ بینظیر بھٹو کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر چیئرپرسن آصف علی زرداری نے کارکنان کو ہدایت کی ہےکہ وہ خون کےعطیات دیں تاکہ بینظیر کو خراج پیش کیا جا سکے۔ گڑھی خدابخش بھٹو میں پیپلز ڈاکٹرز فورم نے طبی کیمپ قائم کیے ہیں جہاں پیپلزپارٹی کے رہنماء اور کارکنان اپنے خون کےعطیات جمع کروائیں گے۔ پیپلزپارٹی لاڑکانہ کے رہنماء معشوق علی جتوئی نے بتایا کہ بینظیر کی سالگرہ کے موقع پر جمع کیے گئے خون کےعطیات مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ضرورتمند مریضوں کو مفت فراہم کیے جائیں گے۔ | اسی بارے میں اسلام آباد ائرپورٹ کا نام بینظیر ائرپورٹ20 June, 2008 | پاکستان پارلیمان ہی سپریم ہے: زرداری07 June, 2008 | پاکستان پاکستان: متعدد قوانین میں ترمیم04 June, 2008 | پاکستان فوج اپنے فرائض کو پہچانے: وزیر اعظم 29 May, 2008 | پاکستان قیدیوں کی رہائی یوسف رضا کا حکم21 May, 2008 | پاکستان پاک بھارت وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات21 May, 2008 | پاکستان جیل ریفارمز: ایک اور کمیٹی کا قیام09 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||