لاہور: خودکش حملے میں چھ افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مبینہ خودکش حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت کم سے کم چھ افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ بم دھماکہ ملک کی آزادی کے جشن شروع ہونے سے تھوڑی دیر قبل علامہ اقبال ٹاؤن کے دبئی چؤک پر بدھ کی شب گیارہ بجے کے قریب ہوا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں پولیس سب انسپیکٹر اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب شوکت جاوید نے ابتدائی طور پر چھ افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ ان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار اور ایک عورت سمیت تین شہری شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب کے مطابق دھماکہ خودکش تھا اور ایک تیس سالہ نوجوان نے پولیس چوکی پر آکر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ جمعرات کو یومِ آزادی کے موقع پر لاہور سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ | اسی بارے میں لاہور خودکش حملے کے ملزماں گرفتار20 June, 2008 | پاکستان لاہور میں دو مبینہ شدت پسند گرفتار27 March, 2008 | پاکستان لاہور، گیس سلنڈر دھماکہ، پانچ ہلاک10 April, 2008 | پاکستان شدت پسندوں کو سب کچھ پہلے کیسے پتہ ہوتا ہے ؟11 March, 2008 | پاکستان تین مبینہ خود کش بمبار گرفتار 05 March, 2008 | پاکستان لاہور بم دھماکہ، ہلاکتوں میں اضافہ11 January, 2008 | پاکستان ’داخلی مسلح تصادم‘10 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||