تین مبینہ خود کش بمبار گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور میں پولیس نے تین مبینہ خود کش بمبار گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور بارودی جیکٹیں برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ یہ بات لاہور کے کیپٹل سٹی پولیس چیف ملک اقبال نے پولیس لائنز میں ہونے والی ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔ لاہور کے کیپٹل سٹی پولیس چیف ملک اقبال نے کہا کہ تینوں ملزموں کو حساس اداروں کی اطلاع پر آج صبح لاہور کے بتی چوک سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ شہر میں داخل ہو رہے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں خانپور ضلع رحیم یار خان کے عبدالماجد،گوجرانوالہ کے قمر سلیم اور کوٹ رادھا کشن ضلع قصور کے ندیم شہزاد عرف قاری ندیم شامل ہیں۔ سٹی پولیس چیف نے کہا کہ ملزم اگرچہ پنجاب کے تین مختلف شہروں کے رہائشی ہیں لیکن ایک کالعدم شدت پسند تنظیم کی کمانڈ میں کام کر رہے تھے۔ لاہور پولیس کے سربراہ نے کہا کہ ان ملزموں سے ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ وہ لاہور میں اہم سیاسی شخصیات اور تنصیبات کو نشانہ بنانے والے تھے تاہم انہوں نے کہا کہ وہ ان تنصیبات اور شخصیات کا نام نہیں بتانا چاہتے کیونکہ اس سے سنسنسی پھیلے گی اور ان کے بقول یہ ملکی مفاد میں نہیں ہوگا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ملزموں کی گرفتاری سے شہر ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ہے۔ لاہور میں دو روز پہلے ہی نیوی وار کالج پر خود کش حملہ ہوا تھا جس میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ لاہور پولیس کے سربراہ ملک اقبال نے کہا کہ ملزموں سے تفتیش ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے البتہ ان سے حالیہ دھماکوں کے بارے پوچھ گچھ کی جائے گی انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں کے نیٹ ورک تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران پولیس نے ملزموں کے قبضے سے برآمد ہونے والی چار بارودی خود کش جیکٹیں، پچاس کلو دھماکہ خیز بارود فیوز اور ڈیٹونیٹر اور خود کش حملہ میں استعمال ہونے والا سامان بھی میڈیا کو دکھایا۔ |
اسی بارے میں مجوزہ پولنگ سٹیشنوں پر دھماکے16 February, 2008 | پاکستان سوات:دھماکہ میں 1 ہلاک،کئی زخمی16 February, 2008 | پاکستان سوات بم دھماکہ، تیرہ ہلاک22 February, 2008 | پاکستان این جی او دفتر پر حملہ، چار ہلاک25 February, 2008 | پاکستان خود کش حملہ: سرجن جنرل ہلاک25 February, 2008 | پاکستان بلوچستان: دھماکے میں پانچ ہلاک 02 March, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||