BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان: دھماکے میں پانچ ہلاک

گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے علاقہ پھیلاوگ میں سیکیورٹی فورسز کے ٹرک کے قریب دھماکے سے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے
بلوچستان کے شہر مسلم باغ میں مہاجر کیمپ بازار میں دھماکے سے پانچ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ دھماکہ مالگاگئی کے مقام پر افغان مہاجر کیمپ میں ایک پیٹرول کی دکان میں ہوا جس سے قریبی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

قلعہ سیف اللہ کے ضلعئی ناظم حاجی عصمت اللہ نے بتایا ہے کہ دھماکے سے پانچ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے۔ تین زحمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جس وقت وہ موقع پر پہنچے پانچ کچی دکانیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی تھیں۔

جس دکان میں دھماکہ ہوا اس کا مالک اور مالک کے بیٹے سمیت پانچ افراد کی لاشیں پڑی تھیں۔

حاجی عصمت اللہ کے مطابق اب تک ایسے شواہد نہیں ملے جن سے ثابت ہو کہ اس دکان میں کوئی بم تھا۔

پولیس اہلکاروں کے مطابق تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکہ کس سے ہوا ہے اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے دسمبر کے پہلے ہفتے میں قلعہ سیف اللہ کے ایک مدرسے میں دھماکے سے چھ طالبعلم ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔

ادھرگزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے علاقہ پھیلاوگ میں سیکیورٹی فورسز کے ایک ٹرک کے قریب دھماکے سے کم سے کم ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے اور مرو کے علاقے میں بھی بجلی کے کھمبوں کے پاس دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر دھماکوں کی ذمہ داری اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی ہے اور کہا ہے کہ ٹرک کو ریموٹ کنٹرول دھماکے سے اڑایا گیا ہے جس میں فورسز کا جانی نقصان کہیں زیادہ ہوا ہے۔

اسی بارے میں
کوئٹہ: دو راکٹ حملے
18 December, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد