BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 March, 2008, 08:41 GMT 13:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاہور:فوجی کالج پر حملہ، چھ ہلاک

اس کالج میں غیر ملکی افسران کو بھی تربیت دی جاتی ہے
لاہور میں اپر مال پر واقع پاک بحریہ کے ایک نیول وار کالج میں خود کش دھماکے میں ایک حملہ آور سمیت کم از کم سات افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے۔

یہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ ا رگرد کے علاقے لرز اٹھے اور ان کی آواز دور دور تک سنائی گئی۔


حکومت پنجاب کے ترجمان نے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ساتواں شخص خود کش حملہ آور تھا۔ضلع ناظم لاہور میاں عامر محمود کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے پانچ نیوی کے اہلکار ہیں جبکہ ایک عام شہری بتایا جارہا ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کیپٹن اکبر نقوی کہتے ہیں کہ موٹرسائیکل سوار حملہ آور پاک بحریہ کے کیڈٹس کی بس کا تعاقب کرتے ہوئے نیوی وار کالج میں داخل ہوا تھا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

لاہورکے کیپٹل سٹی پولیس چیف ملک اقبال نے حملہ کے خود کش ہونے کی تصدیق تو کی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ حملہ آور دو تھے لیکن ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

یہ بات انہوں نے نیوی وار کالج کے اس گیٹ کے سامنے کھڑے میڈیا کے نمائندوں کو بتائی جو دھماکے سے بری طرح ٹوٹ گیا تھا۔ اس کا ایک آہنی حصہ ٹوٹ کر گرگیا جبکہ دوسرے کی سلاخیں تک مڑ گئی تھیں۔

سٹی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے موٹر سائیکل سے اتر کر گیٹ کو اڑایا اور دوسرے کے لیے راستہ بنایا جو اس کلاس روم تک جا پہنچا جہاں پاک بحریہ کے کیڈٹ پڑھ رہے تھے۔

اس کے برعکس نیوی حکام کا کہنا ہے کہ دوسرے دھماکے ان گاڑیوں کے گیس سلنڈر اور ٹائر پھٹنے کے تھے جن گاڑیوں کو پہلے دھماکے سے آگ لگ گئی تھی۔

جائے دھماکہ پر موجود ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکہ کے بعد کٹی پھٹی لاشوں اور چیختے چلاتے زخمیوں کا منظر ہولناک تھا۔ ایک نوجوان شہزاد عاطف گتے کے ٹکڑے پر جلی ہوئے انسانی سر کے کچھ خون آلود ٹکڑے لیے کھڑے ملے۔یہ ٹکٹرے انہوں نے مین گیٹ سے باہر پچاس سے ساٹھ فٹ کے حصہ میں سے اٹھائے تھے۔

شہزاد عاطف نے کہا انہوں نے ان جلے ہوئے انسانی لوتھڑوں کو نیوی، پولیس اور ریسکیو کے اہلکاروں کے حوالے کرنے کی کوشش کی لیکن کسی نے توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ اب وہ چاہتے ہیں کہ انسانی اعضا ایدھی والوں کو دے دیے جائیں تاکہ وہ انہیں سپرد خاک کردیں۔

ایک حملہ آور کا سر کالج سے ملحقہ گھر سے ملاجو انٹیلیجنس بیورو کے سربراہ بریگیڈیر اعجاز شاہ کی سرکاری رہائش ہے۔

یہ کالج لاہور کے اس خوبصورت علاقے میں واقع ہے جہاں زیادہ تر اعلی سرکاری افسراوں کی رہائش گاہیں ہیں۔

پاک بحریہ کے اس وار کالج میں مسلح افواج کے افسران کو جنگی علوم کی تعلیم دی جاتی ہے اور اطلاعات ہیں کہ ان دنوں چین اور سری لنکا کے نیوی آفیسر بھی تربیت کے سلسلے میں لاہور میں ہیں۔

ابھی تک کسی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہےالبتہ سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے ان خود کش حملوں کی ایک کڑی ہوسکتے ہیں جن کا آغاز گزشتہ برس اسلام آباد کی لال مسجد آپریشن کے بعد ہوا تھا۔

پولیس نے مبینہ خود کش حملہ آور کے سر اور جسم کے دیگر اعضا قبضے میں لے لیے ہیں اور ان کا ڈی این اے ٹسٹ کروایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک خود کش حملہ آور نے خود کو آہنی گیٹ پر اڑا دیا جس سے گیٹ میں پڑنے والے شگاف سے دوسرا حملے آور اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم دوسرا حملہ آور چند گز کا فاصلہ ہی طے کر سکا تھا کہ دوسرا دھماکہ ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق دوسرا دھماکہ بھی پارکنگ میں ہی ہوا اور اس سے ایک کوسٹر اور ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور باقی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے سے دو گاڑیوں کے گیس سلینڈر پھٹ گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر فوجی ہسپتال سی ایم ایچ میں منتقل کر دیا گیا۔

دھماکوں کے بعد نیول پولیس اور فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور عام لوگوں کو عمارت کی طرف جانے سے روک دیا۔ دھماکوں کے بعد لگنے والی آگ پر تھوڑی دیر میں قابو پا لیا گیا۔

یہ دھماکے اس قدر شدید تھے کہ اپر مال کے ارگرد کے علاقے لرز اٹھے اور دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکے پاک بحریہ کے وار کالج کی پارکنگ میں ہوئے۔ دھماکوں سے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔اس کالج میں مسلح افواج کے افسران کو جنگی علوم کی تعلیم دی جاتی۔

اسی بارے میں
سوات بم دھماکہ، تیرہ ہلاک
22 February, 2008 | پاکستان
خود کش حملہ: سرجن جنرل ہلاک
25 February, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد