صدر کی جگہ اب وزیراعظم جائیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق کا کہنا ہے کہ بیجنگ اولمپک کی افتتاحی تقریب میں حصہ لینے کے لیے صدر پرویز مشرف کی بجائے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی جا رہے ہیں۔ یہ بات محمد صادق نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان چینی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اس ضمن میں اُنہیں اگاہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم دس اگست کو وطن واپس آئیں گے۔ محمد صادق کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم کے ساتھ نہیں جا رہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ وزیر اعظم اپنے دورہ چین کے دوران امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے علاوہ دوسرے عالمی لیڈروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس سے پہلے جمرات کو ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ دفتر خارجہ ایوان صدر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور جونہی وہاں سے کوئی ہدایات موصول ہوگی تو چینی حکام کو اس کے بارے میں آگاہ کردیا جائے گا۔ اولمپکس کی افتتاحی تقریبات میں شرکت کرنے کے حوالے سے یہ ایک معمہ بنا ہوا تھا کہ ان تقریبات میں کونسی سرکاری شخصیت شرکت کرے گی۔ واضح رہے کہ بدھ کی صبح دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال کے پیش نظر صدر جنرل پرویز مشرف نے اچانک اپنا چین کے دورہ منسوخ کردیا ہے۔ لیکن بدھ کو بعد دوپہر جاری ہونے والے ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ قریبی تعلقات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صدرِ پاکستان نے بیجنگ اولمپک کی افتتاحی تقریب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے دفتر خارجہ کی طرف سے ایک پریس نوٹ بھی جاری کیا گیاکہ صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف چین کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں انہیں چین کی حکومت اور چین کی کمیونسٹ پارٹی نے بیجنگ آنے کی دعوت دی تھی۔ پہلے سے اعلان شدہ پروگرام کے مطابق صدر پرویز مشرف اور آصف علی زرداری کو علیحدہ علیحدہ بدھ کے روز بیجنگ روانہ ہونا تھا، لیکن آصف علی زرداری نے منگل کی شام چین کے سفیر سے ملاقات میں انہیں آگاہ کیا کہ وہ سیاسی مصروفیات کی بنا پر چین کا دورہ نہیں کرسکیں گے۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق آصف علی زرداری نے کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے مدعو کیے جانے پر چین کے سفیر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مطلع کیا کہ ان کی جگہ پارٹی کے چئرمین بلاول بھٹو زرداری نمائندگی کریں گے۔ | اسی بارے میں صدر مشرف کا دورہِ چین برقرار06 August, 2008 | پاکستان مواخذے کا’اصولی فیصلہ‘، مسودہ تیار07 August, 2008 | پاکستان کسی حد تک جا سکتے ہیں: شریف04 August, 2008 | پاکستان ’ عدم استحکام کے لیے مشرف ذمہ دار‘01 August, 2008 | پاکستان ’معاشی کارکردگی پر تحفظات ہیں‘02 August, 2008 | پاکستان صدر کا مواخذہ ہو گا: خواجہ آصف05 August, 2008 | پاکستان ’وزیراعظم کا دورہ نقصان دہ رہا‘03 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||