سوات، دھماکے میں ایک بچہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے شورش زدہ ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک دوکان میں ریموٹ کنٹرول سے کیے گئے بم دھماکے سے نو سالہ بچہ ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم مقامی ذرائع نے ہلاک شدگان کی تعداد دو بتائی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح چارباغ کے علاقے میں خواتین کا میک اپ اور دیگر سامان فروخت کرنے والی ایک دوکان میں ہوا۔ تھانہ خوازہ خیلہ کے ایس ایچ او یوسف علی نے بی بی سی کو بتایا کہ دوکان کا مالک صبح سویرے دوکان میں صفائی کررہا تھا کہ زوردار دھماکہ ہوا جس سے وہاں موجود نوسالہ بچہ ہلاک جبکہ چھ دیگر افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریموٹ کنٹرول بم تھا جو شاید رات کے وقت ہی وہاں نصب کیا گیا تھا۔ جائے وقوعہ پر موجود مقامی صحافی شیرین زادہ نے بتایا کہ دھماکے سے دوکان مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہے جبکہ آس پاس چار دیگر دوکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں دو کو مقامی ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ تاحال کسی تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ سوات میں گزشتہ چند ہفتوں سے تشدد کے واقعات میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران سوات میں پچاس سے زائد سکولوں کو نذرآتش کیا گیا یا بم دھماکوں میں نشانہ بنایا جاچکا ہے جن میں زیادہ تر لڑکیوں کے سکول بتائے جاتے ہیں۔ | اسی بارے میں سوات: ایک ہلاک دو زخمی25 June, 2008 | پاکستان سوات تشدد: ہوٹل، سکول نذر آتش26 June, 2008 | پاکستان سوات: کشیدگی اور ہلاکتیں29 June, 2008 | پاکستان سوات میں تشدد کا سلسلہ جاری03 July, 2008 | پاکستان سوات: حکومت و طالبان مذاکرات07 July, 2008 | پاکستان سوات میں فائرنگ، مہتمم ہلاک08 July, 2008 | پاکستان فاٹا، سرحد: دو سر بریدہ لاشیں برآمد 09 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||