گیلانی امریکی دورے پر روانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کسی بیرونی دباؤ کے تحت نہیں بلکہ ملکی مفاد میں لڑی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور ملک کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف جارحیت کے لیے اسمتعمال نہیں کی جائے گی۔ سنیچر کے روز امریکہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہونے سے پہلےچکلالہ ائربیس پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی مؤثر حکمت عملی کی وجہ سے ملک میں شدت پسندی اور بلخصوص خودکش حملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت قبائلی علاقوں میں صرف اُن افراد سے مذاکرات کر رہی ہے جو ہتھیار پھینک کر حکومت کی عملداری کو تسلم کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق داخلہ امور کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف جاری جنگ میں گرفتار ہونے والے القائدہ کے جنگجووں کے بارے میں امریکی حکام کو آگاہ کریں گے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ اپنے اس دورے کے دوران امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کے بارے میں آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کے بارے میں امریکہ میں ایک کانفرنس بھی منعقد ہو رہی ہے وہ اس میں بھی شرکت کریں گے۔ سید یوسف رضا گیلانی کا وزیراعظم بننے کے بعد امریکہ کا یہ پہلا دورہ ہے اور اس دورے کے دوران وزیر اطلاعات شیریں رحمان، داخلہ امور کے مشیر رحمان ملک اور اقتصادی امور کی مشیر حنا ربانی کھر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع احمد مُختار اور پانی وبجلی کے وفاقی وزیر راجہ پرویز اشرف واشگٹن میں وفد میں شامل ہوجائیں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم اٹھائیس جولائی کو امریکی صدر جارج ڈبلیو بش، نائب صدر ڈک چینی اور وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دورے کے دوران امریکی حکام سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلیم، دفاع، توانائی کے شعبے میں تعاون میں فروغ اور شدت پسندوں کے خلاف معلومات کے تبادلے کو مزید موثر بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مسٹر گیلانی اپنے دورے کے دوران صدارتی اُمیدوار بارک اوباما سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس بات کا امکان ہے کہ وہ اپنے اس دوران امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے۔ سید یوسف رضا گیلانی امریکہ جانے سے پہلے لندن میں مُختصر قیام کریں گے اور مبصرین کے مطابق وہاں پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے جو ان دونوں اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے علاج معالجے کے سلسلے میں برطانیہ میں ہیں۔ | اسی بارے میں امریکی وزیر دفاع، پاکستان پر تنقید27 June, 2008 | پاکستان طالبان سے مفاہمت کہاں تک جائے گی؟03 April, 2008 | پاکستان ’خفیہ امریکی آپریشنز پر غور‘06 January, 2008 | پاکستان ’پاک افغان سرحد پر حملے ناگزیر‘ 31 March, 2008 | پاکستان وزیرستان: مکان پر میزائل حملہ، آٹھ ہلاک28 February, 2008 | پاکستان مشرف نے امریکہ کو ’نہ‘ کر دی27 January, 2008 | پاکستان وزیرستان حملہ، پاکستان کا احتجاج12 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||