ڈیرہ بگٹی:گیس پائپ پر حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں ایک گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا گیا ہے جبکہ فرنٹیئر کور یعنی نیم فوجی دستے کی ایک چوکی پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے جس میں کم سے کم ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ سوئی سے پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے پیر کو کوہ سے گیس فیلڈ میں کنواں نمبر تئیس کو جانے والی آئل اینڈ گیس کمپنی کی اٹھارہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ اس کے علاوہ ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے فرنٹیئر کور کی ایک چوکی پر حملہ کیا جس میں اطلاعات کے مطابق کم سے کم ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ ادھر رات گئے گوڑی کے علاقے سے بھی فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں لیکن کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ دریں اثنا اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر گیس پائپ لائن اور ایف سی کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی ہے اور کہا ہے کہ چوکی پر حملے میں ایف سی کے تین اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ سرباز بلوچ نے گزشتہ تین روز میں تین گیس پائپ لائنوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے اور کہا کہ نواب اکبر بگٹی کی مخبری کرنے والے ایک شخص کو دو روز پہلے صادق آباد میں ہلاک کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ میں بلوچ طلبا نے آئی ٹی یونورسٹی میں اوپن میرٹ ختم کرنے اور ضلعی کوٹہ کے تحت طلبا کو داخلے دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے لیے انھوں نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے اور احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ | اسی بارے میں کوئٹہ، فائرنگ سے چار نوجوان ہلاک30 May, 2008 | پاکستان ’رئیسانی کو ایران کے حوالے نہ کریں‘31 May, 2008 | پاکستان کوئٹہ میں دھماکہ، پانچ ہلاک03 June, 2008 | پاکستان لاپتہ طالبعلم ،رشتہ دار سراپا احتجاج05 June, 2008 | پاکستان کوئٹہ دھماکہ، دو بچے ہلاک05 June, 2008 | پاکستان کوئٹہ: عدلیہ کی بحالی کے لیے ریلی07 June, 2008 | پاکستان اختر مینگل کا زبردست استقبال09 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||