BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 July, 2008, 16:57 GMT 21:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’دو ماہ میں بڑی تبدیلی آنیوالی ہے‘

شجاعت حسین، پرویزالہی
مسلم لیگ قاف نے لاہور میں ہونے والے ایک اجلاس میں اپنی پارٹی کے عہدیداروں، اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کو کہا ہے کہ دو ماہ کے اندر ملک میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے اور وہ خود کو اس کے لیے تیار رکھیں۔

یہ اجلاس لاہور میں ڈیوس روڈ پر مسلم لیگ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ قاف کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ انہیں موجودہ نظام چلتا نظر نہیں آ رہا اور دو مہینے پورے ہونے سے پہلے تبدیلی آجائے گی تاہم انہوں نے تبدیلی کی نوعیت کی وضاحت نہیں کی۔

اس پریس کانفرنس میں مسلم لیگ قاف پنجاب کے صدر چودھری پرویز الہی سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ تبدیلی پارلیمان کے اندر آئے گی یا باہر سے ہوگی تو چودھری پرویز الہی نے کہا کہ ابھی وہ دیکھ رہے ہیں کہ حالات کتنے خراب ہونگے۔

مسلم لیگ قاف کے صوبائی صدر نے کہا کہ اجلاس میں انہوں نے اپنے پارٹی عہدیداروں کوتیار رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں پر توجہ دیں ہوسکتا ہے کہ ساری تیاری ان کو کرنی پڑ جائے۔

پرویز الہی نے کہا کہ وفاق میں اتحاد کا اللہ ہی حافظ ہے مسلم لیگ نون والے ایک طرف اقتدار کے مزے بھی لے رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ اقتدار میں شامل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کی تاریخ میں پہلی حکومت ہے جو خود اپنے خلاف ہی جلوس نکال رہی ہے۔

ن والے اقتدار کے مزے بھی لے رہے ہیں
 وفاق میں اتحاد کا اللہ ہی حافظ ہے مسلم لیگ نون والے ایک طرف اقتدار کے مزے بھی لے رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ اقتدار میں شامل نہیں ہیں
پرویز الہی

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے آٹے کی قیمت دوگنی ہوچکی ہے اور زرمبادلہ کے جو ذخائر وہ چھوڑ کر گئے تھے وہ آدھے رہ گئے ہیں۔

اپوزیشن کے دونوں رہنماؤں نے حکومت اور اس میں شامل مسلم لیگ نون پر تو تنقید کی لیکن براہ راست پیپلز پارٹی کا نام لیکر اسے نشانہ نہیں بنایا۔

چودھری شجاعت حسین نے پیپلز پارٹی سے تعاون کے سوال کو قبل ازوقت قرار دیا اور کہا کہ وقت آنے پر اس پر غور کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں چودھری شجاعت حسین نے اقرار کیا کہ مسلم لیگ قاف کے ایک رکن وقاص اکرم وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ دبئی گئے ہیں تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ وقاص اکرم چونکہ اس وفد میں شامل تھے جو وزیراعظم کی سربراہی میں ملائیشیا گیا تھا اس لیے جب وزیراعظم اچانک دبئی میں آصف زرداری سے ملنے چلے گئے تو وقاص اکرم کو ساتھ جانا پڑا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری پرویز الہی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صدر مشرف کو انہوں نے منتخب کرایا ہے اور وہ پانچ برس تک صدر رہیں گے۔ جب ان سےکراچی میں صدر کے خطاب کےبارے میں تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو چودھری پرویز الہی نے کہا کہ وہ لاہور بھی آ رہے ہیں۔

اسی بارے میں
پنجاب: مسلم لیگ قاف پر حملے
27 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد