پیر سے ریل کرایہ میں اضافہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں ریلوے انتظامیہ نے ریل گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئے ریل کے نئے کرایوں پر عمل درآمد سات جولائی سے ہوگا۔ ریلوے کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ریل گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ پیڑول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کی باعث کیا گیا ہے۔ ریلوے کے اعلان کے تحت مال گاڑیوں کے کرائے میں پانچ فیصد جبکہ ٹرینوں کے کرائے میں پانچ سے پندرہ فیصد تک اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں ہرسال لاکھوں افراد ریل گاڑیوں کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔ دو ماہ قبل مئی دو ہزار آٹھ میں ریلوے انتظامیہ نے ریل گاڑیوں کے کرایوں میں دس فیصد اضافہ کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان میں مالی سال کا آغاز یکم جولائی سے ہوتا ہے اور گزشتہ ماہ جون میں منظور کیے جانے والے بجٹ میں ریل کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیاگیا تاہم بجٹ کی منظوری کے دو ہفتوں بعد ہی یہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ریلوے کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق عام ایئر کنڈیشنر ٹرینوں کے اے سی سلیپر، اے سی برنس کلاس، اے سی سٹینڈرڈ سینڈر اور اے سی پارلر کے کرایوں میں پندرہ فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ بغیر ائیرکنڈیشنر ٹرینوں جن میں فرسٹ کلاس سلیپر، اکنامی کلاس اور سیکنڈ کلاس شامل ہیں، کے کرایوں میں پانچ فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے پارسل سروس کے کرایوں میں بھی اضافہ کیا ہے جو دس فیصد ہے۔ ریل گاڑی میں سفر کرنے والے شہریوں نے ریلوے کے کرایوں میں اضافہ گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کے بقول ریل کے کرایوں میں اضافہ سے مسافروں کی مالی دشواری میں اضافہ ہوجائے گا۔ خیال رہے کہ پنجاب کے شہر گوجرنوالہ، فیصل آباد، شیخوپورہ ،اوکاڑہ اور ساہیوال سے روزانہ ایک بڑی تعداد اپنی ملازمت اور کاروبار کے سلسلے میں صوبائی دارالحکومت لاہور تک سفر کرتی ہے جبکہ راولپنڈی اور لاہور سے کراچی کے روٹ پر سب سے زیادہ سفر کیا جاتا ہے اور اس روٹ پر سفر کرنے والوں کی اکثریت کا تعلق متوسط طبقہ سے ہے۔ | اسی بارے میں پاکستانی معیشت دباؤ میں: رپورٹ31 May, 2008 | پاکستان بجٹ کےموقع پر یوم سیاہ کا اعلان04 June, 2008 | پاکستان شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ22 May, 2008 | پاکستان پیٹرول کی قیمت میں پھراضافہ01 May, 2008 | پاکستان تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ29 June, 2008 | پاکستان قیمتوں میں ابہام، مالکوں کے مزے02 July, 2008 | پاکستان فیصل آباد: صنعت کاروں کی دھمکی 04 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||