BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 02 July, 2008, 02:13 GMT 07:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مہمند ایجنسی حملہ: گیٹس کا اظہارِ افسوس
مہمند ایجنسی میں پیش آنے والے واقعے میں گیارہ پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے تھے
امریکہ نے مہمند ایجنسی میں گیارہ جون کو امریکی حملے میں پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار براجیش اوپادھیائے نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں امریکی انتظامیہ کے کچھ اعلیٰ اہلکار بھی شریک تھے۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے اس ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رابرٹ گیٹس سے ملاقات کے دوران سفیرِ پاکستان نے اس معاملے پر بھی گفتگو کی اور رابرٹ گیٹس نے اس پر افسوس کا اظہار کیا۔

گیارہ جون کو قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں افغان سرحد کے قریب امریکی فوج کے راکٹ حملے میں گیارہ پاکستانی فوجیوں سمیت بیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں پاکستانی فوج کا ایک افسر بھی شامل ہے۔

پاکستان فوج کے ترجمان نے افغانستان میں موجود کثیر الاقومی فوج کی طرف سے اس حملے کی شدت ترین الفاظ میں مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاری تعاون کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

ابتدا میں افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان نے پاکستان کے قبائلی علاقے میں حملے کی تصدیق کی تھی لیکن امریکی فوجی ترجمان نے مزید کچھ بتانے سے گریز کیا تھا۔

تاہم بعد میں امریکہ کی وزارتِ دفاع نے پاکستان کے قبائلی علاقے میں حملے کو جائز قرار دیا تھا۔امریکی وزارتِ دفاع پینٹاگون سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی فوجیوں نے اپنے دفاع میں یہ کارروائی کی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد