افغان حملہ: میجر، آٹھ طالبان ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مہمند ایجنسی کے ساتھ پاک افغان سرحد پر افغان سکیورٹی فورسز کے ایک حملے میں ایک پاکستانی میجر اور آٹھ طالبان ہلاک اور نو زخمی ہو گئے ہیں۔ پاکستانی فوج نے واقع کی تصدیق کی ہے لیکن سرِ دست تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔ طالبان تحریک کے ترجمان مولوی عمر نے واقع کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا منگل کی شام افغان اور نیٹو فورسز نے پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر 60 سے زائد طالبان نے ان پر حملہ کر دیا۔ مولوی عمر نے دعویٰ کیا کہ حملے کے بعد نیٹو فورسز نے فضائی مدد طلب کی جس نے پاکستانی علاقے میں موجود طالبان جنگجوؤں پر بمباری کی۔ اس بمباری کی زد میں ایک پاکستانی چیک پوسٹ بھی آ گئی اور ایک میجر سمیت پاکستانی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ بمباری میں آٹھ طالبان جنگجو بھی ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔ مولوی عمر نے دعویٰ کیا کہ نیٹو فورسز کو بھی جانی نقصان پہنچا ہے۔ | اسی بارے میں نیٹو کو افغانستان میں وسائل کی کمی03 June, 2008 | آس پاس پاکستانی سرحد پر نظر: امریکہ01 June, 2008 | آس پاس بی بی سی پشتو کے نمائندے کی تدفین09 June, 2008 | آس پاس ہلمند: تین برطانوی فوجی ہلاک09 June, 2008 | آس پاس روحانی دوست کی یادوں میں زندہ09 June, 2008 | آس پاس اسلام آباد حملہ، ہم نے کیا: القاعدہ05 June, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||