BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 09 June, 2008, 07:06 GMT 12:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہلمند: تین برطانوی فوجی ہلاک
افغانستان میں اتحادی افواج کو شدید طالبان مزاحمت کا سامنا ہے
افغانستان کے صوبہ ہلمند میں ایک خود کش حملے میں تین برطانوی فوجی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگئے ہیں۔

محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں تین فوجیوں کی ہلاکت کے ساتھ افغانستان میں سنہ دوہزار کے امریکی حملے کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد سو ہوگئی ہے۔

ان سو فوجیوں میں سے چوہتر مختلف حملوں میں ہلاک ہوئے جبکہ سولہ کی ہلاکت کسی بیماری یا حادثے کے نتیجے میں ہوئی۔

ڈیفنس سیکرٹری ڈیس براون کا کہنا ہے کہ ان کی ہمدردیاں ہلاک ہونے والے سو باہمت فوجیوں کے رشتہ داروں کے ساتھ ہیں۔

 ہماری تمام افواج ایک سخت اور مشکل جنگ لڑ رہی ہیں اور انہیں بین الاقوامی سطح پر ہرممکن امداد کی ضرورت ہے
پیٹرک مرسر

صوبہ ہلمند میں برطانوی فوج کے کمانڈر بریگیڈئیر مارک سمتھ کہ یہ فوجی پیدل گشت پر تھے اور اپنے اڈے کی طرف واپسی پر ایک خود کش بمبار نے ان پر حملہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق اس خود کش حملہ آور نے اپنے سینے سے بارود کی پٹی باندھی ہوئی تھی اور فوجیوں کے قریب جا کر بارود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

مسٹر براؤن نے سنہ دوہزار ایک کے بعد افعانستان میں ہلاک والے برطانوی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’ ان فوجیوں نےاپنی جانوں کا نظرانہ نہ صرف افغانستان کے لوگوں کی آزادی اور استحکام کے لیے بلکہ ہم سب کے لیے دیا جیسا کہ گیارہ ستمبر کے افسوسناک واقعات سے ظاہر ہوتا ہے۔ ہم انہیں کبھی نہیں بھلا پائیں گے۔،

کنزرویٹیو پارٹی کے وزیر اور برطانوی فوج کے سابقہ کمانڈنگ افیسر پیٹرک مرسر نے بی بی سی کو بتایا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ نیٹو کے ممبر ممالک جنوبی افغانستان میں آپریشن کے لیے مزید فوجی بھیجے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری تمام افواج ایک سخت اور مشکل جنگ لڑ رہی ہیں اور انہیں بین الاقوامی سطح پر ہرممکن امداد کی ضرورت ہے۔،

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد