ہلمند: دو برطانوی فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی حصہ میں ایک دھماکے میں دو برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں فورٹی کمانڈو رائل میرین کے دو فوجی اتوار کو ایک معمول کے گشت پر تھے جب دھماکے میں وہ ہلاک ہو گئے۔ دھماکے کے بارے میں خیال کیا جا رہے کہ یہ سڑک کے کنارے نصب ایک بم کے پھٹنے سے ہوا۔ برطانوی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں مرنے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد اکانوے ہو گئی ہے۔ ہلمند میں تعنیات اس ٹاسک فورس کے ایک ترجمان نے کہا کہ دھماکے کے بارے میں تحقیقات ہو رہی ہیں۔ افغانستان میں تعینات کثیر القومی فوج انٹرنیشنل سکیورٹی اسسٹنس فورس کے مطابق ایک فوجی نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑا جبکہ دوسرا موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا۔ بارودی سرنگوں اور خود کش حملوں کا افغانستان میں کثرت سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ | اسی بارے میں مذاکرات پیشکش نامنظور: طالبان24 March, 2008 | آس پاس اسرائیل سے انتقام لیں:ایمن الظواہری 24 March, 2008 | آس پاس اتحادی فوج کی کارروائی،6 ہلاک19 March, 2008 | آس پاس پلِ چرخی جیل میں ہنگامہ اور فائرنگ19 March, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||