BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 19 March, 2008, 08:19 GMT 13:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اتحادی فوج کی کارروائی،6 ہلاک
بین الاقوامی اتحادی افواج
مقامی لوگوں کا کہنا ہے اتحادی فوج نے علاقے کے دو گھروں پر چھاپ مارا
جنوب مشرقی افغانستان میں بین الاقوامی اتحادی افواج کی علی الصبح کی جانے والی کارروائی میں چھ افغان شہری مارے گئے ہیں۔

صوبہ خوست سے مقامی حکام نے بتایا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں افواج نے یہ چھاپہ پاکستان کی سرحد کے قریب مارا تھا۔

مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین مرد، ایک خاتون اور دو بچے شامل ہیں۔ تاہم اتحادی افواج نے صرف دو شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھاپے میں ’کئی عسکریت پسند‘ بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

 اتحادی افواج نے صرف دو شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھاپے میں ’کئی عسکریت پسند‘ بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

اتحادی افواج کا دعوی ہے کہ وہ علاقے کی تلاشی لے رہے رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی اور فوج کی جوابی فائرنگ میں یہ عسکریت پسند مارے گئے۔

امریکی فوج کے ترجامان میجر کرِس بیلچر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی قیادت والی فوج نے یہ چھاپہ بسم اللہ خان نامی ایک شخص کو پکڑنے کے غرص سے کیا تھا۔ ان کا دعوی تھا کہ یہ شخص اسلحہ کی سمگلنگ کے علاوہ مختلف حملوں میں بھی ملوث تھا۔

ڈسٹرکٹ گورنر گل قاسم نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ اس کارروائی میں فوجیوں نے دو گھروں پر چھاپہ مارا گیا۔

صوبہ خوست کے مقام مقیبل سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس واقعے کے بعد مشتعل لوگوں نے امریکی صدر بش کے خلاف نعرے لگائے۔ قامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں دو افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

پچھلے ہفتے بھی صوبہ ہلمند پر برطانوی افواج کے فضائی حملے چار افغان شہری مارے گئے تھے۔

اسی بارے میں
کابل دھماکے میں چھ ہلاک
13 March, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد