کابل دھماکے میں چھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ائر پورٹ کے قریب کار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں چھ افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ ایک کار عین اس وقت جب سڑک پر رش زیادہ تھا، ائر پورٹ کے قریب ایک بکتر بند گاڑی کے پاس آ کر رکی اور دھماکہ ہو گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ائرپورٹ کے قریب واقع یہ سڑک جہاں دھماکہ ہوا ہے اسے کابل میں تعینات غیر ملکی فوجی باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں اس سڑک پر طالبان مزاحمت کاروں کی طرف سے کئی خود کش حملے کیے گئے ہیں۔ گزشتہ ماہ اٹھارہ فروری کو جنوبی افغانستان میں ایک بم دھماکے میں کم از کم پینتیس افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں تین کا تعلق نیٹو فوج سے تھا۔ نیٹو افواج افغانستان میں طالبان کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔ اس برس افغانستان میں کم ازکم پندرہ غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ جن میں زیادہ ترامریکی فوجی تھے۔اس وقت افغانستان میں چالیس ہزار نیٹو افواج تعینات ہے۔ علاقے میں حال ہی میں ہونے والے کئی خود کش اور دیگر بم حملوں میں طالبان باغیوں کا ہاتھ رہا ہے۔گزشتہ ہفتے قندھار کے گورنر ایک بم حملے میں بال بال بچے تھے۔ | اسی بارے میں قندھار دھماکہ: کم از کم 80 ہلاک17 February, 2008 | آس پاس قندھار: دو بم دھماکے، چھ ہلاک17 May, 2007 | آس پاس خودکش حملے میں پندرہ ہلاک18 August, 2007 | آس پاس قندھار کا مُعجزاتی قبرستان18 January, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||