BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 14 June, 2008, 04:46 GMT 09:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تحقیقات: امریکی پیشکش کا خیرمقدم
وہ جگہ جہاں بم گرائے گئے
مہمند ایجنسی میں کل پیش آنے والے واقعے میں گیارہ پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے تھے
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے قبائلی علاقے میں امریکی حملے کی مشترکہ تحقیقات کی پیشکش کو خوش آمدید کہا ہے۔ امریکی فوج کے حملے میں گیارہ پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

پاکستان کے وزیرِ خارجہ نے یہ بیان پیرس میں امریکی وزیرِ خارجہ کونڈولیزا رائس سے ملاقات سے قبل دیا۔

واشنگٹن نے پاکستان اور افغانستان کے ساتھ اس واقعے کی مشترکہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔

شاہ محمود قریشی نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو کہا کہ ’میرے خیال میں مشترکہ تحقیقات کارآمد ہوں گی۔‘

انہوں نے امریکی فوجی سے کہا کہ پاکستانی فوج سے زیادہ تعاون رکھیں کیونکہ ہلاکتیں سرحدی علاقے میں امن بحال کرنے کی حکومتی کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

’ایسے واقعات مدد نہیں کرتے۔ ہمیں وہاں کی مقامی آبادی کی حمایت حاصل کرنا ہے۔‘

کونڈولیزا رائس اور وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس جمعہ کو ہلاک ہونے والے فوجیوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کر چکے ہیں۔

اس سے پہلے افغانستان میں امریکی فوج نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کی مہمند ایجنسی میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

کابل کے شمال میں بگرام کے فوجی اڈے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں البتہ امریکی فوجی حکام نے واضع کیا کہ وہ اس کارروائی کے دوران کسی بھی وقت پاکستانی علاقے میں داخل نہیں ہوئے۔

اسی بارے میں
دہشتگردی تعاون کو خطرہ
12 June, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد