دیر:سکول میں بم دھماکہ عمارت تباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ سرحد کے ضلع دیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک اور سکول میں بم دھماکہ کیا جس سے بیس کمروں پر مشتمل سکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ سنیچر کی رات لوئر دیر کے علاقے بلامبٹ میں اس وقت پیش آیا جب رات کی تاریکی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک نجی تعلیمی ادارے کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا جس سے سکول کے پانچ کمرے مکمل طورپر تباہ ہوگئے ہیں۔ تھانہ بلامبٹ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کے سکول میں دو طاقتور بم نصب کیے گئے تھے جن میں سےایک تو پھٹ گیا جبکہ دوسرے کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ اہلکار کے مطابق دھماکہ ایجوکیٹر نامی ایک نجی مخلوط تعلیمی ادارے میں ہوا ہے جس سے سکول کی عمارت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ موقع پر موجود ایک مقامی صحافی سید امجد علی شاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ سکول بیس کمروں پر مشتمل تھا جن میں سے پانچ کمرے مکمل طورپر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ دیگر کمروں کی دیواروں میں بھی دراڑیں پڑگئی ہے جو اب استعمال کے قابل نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے سے سکول میں قائم سائنس اور کمپیوٹر لیب کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ تاحال کسی تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ضلع دیر میں گزشتہ چند دنوں کے دوران تعلیمی اداروں کو نشانہ بنائے جانے کا یہ پانچواں واقعہ ہے۔ اس سے قبل لڑکیوں کے چارسکول میں بم دھماکے ہوئے تھے جن میں دو ہائی اور دو مڈل سکول شامل ہیں۔ ان دھماکوں سے علاقے میں تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ چند دن قبل دیر میں تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے مبینہ طورپر مسجدوں میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے تھے جس میں لڑکیوں کے سکولوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی گئی تھی۔ پمفلٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ دھماکے علاقے میں’فحاشی اور عریانی‘ کو روکنے کےلیے کیے جارہے ہیں اور جو کوئی اس کی مزاحمت کرے گا وہ پھر اللہ اور طالبان کے مقابلے کےلیے تیار ہوجائے۔ | اسی بارے میں گرلز سکول میں ایک اور دھماکہ13 June, 2008 | پاکستان مانسہرہ میں سرکس بند21 September, 2007 | پاکستان سی ڈیز کی دکانوں پر بم حملہ30 August, 2007 | پاکستان پشاور کی ایک خون آشام شام18 January, 2008 | پاکستان نشتر ہال فوری طور کھولنے کا حکم06 May, 2008 | پاکستان حدود کی سیاسی اور قانونی حدود16 November, 2006 | پاکستان طالبان کی’غازی اسلام کانفرنس‘14 April, 2008 | پاکستان ’عورتوں کی تصاویر والے اشتہار ہٹائیں‘11 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||