نشتر ہال فوری طور کھولنے کا حکم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے وزیراعلی امیر حیدر خان ہوتی نے پشاور شہر میں تقریباً چھ سالوں سے بند موسیقی اور ثقافتی سرگرمیوں کا واحد مرکز نشتر ہال فوری طور پر کھولنے کا حکم جاری کیا ہے۔ منگل کو پشاور میں ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہال میں حکومت کی طرف سے جاری کردہ قواعد وضوابط کے تحت موسیقی، ثقافتی پروگراموں اور ڈراموں کی اجازت ہوگی، تاہم سٹیج پر ڈانس اور فحاشی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہال کا انتظام تین رکنی سُپروائزری کمیٹی کے سپرد کیا گیا ہے جس میں ڈائریکٹر کلچر صوبہ سرحد پروفیسر محمد خامس، فنکارہ شازمہ حلیم اور نشتر ہال کے ایڈمنسٹریٹو افیسر شامل ہونگے۔ ہال میں پروگراموں کے انعقاد کے لیے کمیٹی کی منظوری لازمی ہوگی۔ بیان کے مطابق نشترہال میں تمام پروگرام مقامی اور پشتون روایات کے مطابق پیش کیے جائیں گے جبکہ دوسرے شہروں کے خواتین اور مرد فنکاروں اور گلوکاروں کو بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم سٹیج پر فحش ڈانس، مکالموں، گانوں اور مقامی روایات کے برعکس پروگراموں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ چودہ کنال اراضی پر مشتمل نشتر ہال پشاور ہائی کورٹ سے ملحق واقع ہے۔ یہ ہال انیس سو اٹھاسی میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی مالیت سے تعمیر کیا گیا تھا۔ نشتر ہال پشاور میں موسیقی اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کا واحد مرکز تصور کیا جاتا ہے۔ چند سال قبل ہال میں موسیقی کے ایک پروگرام کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جس کے باعث حکومت نے ہال کو بند کر دیا تھا۔ بعد میں صوبہ سرحد میں مذہبی اتحاد ایم ایم اے کی حکومت قائم ہوئی تو انہوں نے بھی ہال کھولنے کی زحمت گوارہ نہیں کی بلکہ وہ تو پہلے ہی موسیقی اور ڈراموں کے مخالف تھے۔ لہذا ان کی حکومت میں ہال پر مزید پابندیاں لگائی گئیں جس کی وجہ سے نشتر ہال تقربناً چھ سال تک بند رہا۔ ایم ایم اے کی حکومت میں پشاور میں ڈبگری گارڈن میں قائم گلوکاروں کے کئی بالاخانے اور دفاتر بند کیے گئے جبکہ کئی فنکار فاقہ کشی کے باعث شہر چھوڑنے پر مجبور ہوئے اور دیگر علاقوں کا رخ کیا۔ |
اسی بارے میں سی ڈیز کے کھوکھوں پر دھماکہ03 November, 2007 | پاکستان چارسدہ: بند ہوتی سی ڈیز دکانیں03 June, 2007 | پاکستان پشاور میں سینما کے تحفظ کے لیے حکم05 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||