سی ڈیز کے کھوکھوں پر دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پشاور میں جمعہ کی شام غیرملکی اشیاء کی فروخت کےمصروف مرکز حیات آباد کی کارخانو مارکیٹ میں واقع سی ڈیز کے چند کھوکھوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی گئی۔ کارخانو مارکیٹ میں ایس ایس پلازہ کے باہر پشتو، ہندی اور پنجابی کے گانو پر مشتمل سی ڈیز کا کاروبار کرنے والے سات کھوکھوں کے قریب دھماکہ خیز مواد کا زوردار دھماکہ ہوا جس سے سی ڈیز کے کھوکھوں اور ایک پبلک کال آفس کے علاوہ بجلی کے دو ٹرانسفارمروں کو نقصان پہنچا۔ البتہ جمعہ کے روز کاروبار کی تعطیل ہونے کی وجہ سے جانی نقصان نہ ہوا۔ قریب ہی واقع شنواری پلازہ کے ایک چوکیدار نے بی بی سی کو بتایا کہ زور دار دھماکے کی آواز کافی دور تک سُنی گئی جس سے اردگرد موجود لوگوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوا۔ دھماکے کے سبب بجلی کا ایک ٹرانسفارمر اونچائی سے زمین پر آگرا جس کی وجہ سے بجلی کے نظام میں خلل پیدا ہوا۔ دھماکے کے فوراٌ بعد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ جبکہ پولیس کی بم کو ناکارہ بنانے والی یونٹ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ دھماکہ خیز مواد کے حوالے سے چھان بین کی۔ پچھلے چند ہفتوں کے دوران پشاور میں سی ڈیز کے کاروبار کو دوسری بار بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے چند ہفتے پہلے صوبائی دارالحکومت کے سی ڈیز اور میوزک سنٹروں کے مرکز نشتر آباد میں چند دکانوں کو بم دھماکے میں شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔ | اسی بارے میں چارسدہ: موسیقی کی دکانوں پر حملے04 May, 2007 | پاکستان چارسدہ: بند ہوتی سی ڈیز دکانیں03 June, 2007 | پاکستان میوزک سنٹر پر دھماکہ، چھ زخمی23 February, 2006 | پاکستان سیٹلائیٹ ریڈیو: تعلیم یا جاسوسی 15 March, 2005 | پاکستان پشاور میں ’بالاخانوں‘ پر حملہ11 April, 2004 | پاکستان پشاور کے میوزک بازار میں دھماکہ09 October, 2007 | پاکستان انڈین فلموں کے پاکستانی شائقین19 June, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||