طالبان کی’غازی اسلام کانفرنس‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں مقامی طالبان کی تنظیم نے مہمند ایجنسی میں جنگ آزادی کے ایک ہیرو حاجی صاحب ترنگزئی کے مزار پر دو روزہ ’ غازی اسلام‘ کانفرنس منعقد کرنے کااعلان کیا ہے۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان مولوی عمر نے بی بی سی کو ٹیلی فون پر بتایا کہ ’اس سے قبل حاجی صاحب ترنگزئی کے مزار پر عرس کا انعقاد ہوتا تھا جس میں فحاشی اور موسیقی کی محفلیں ہوتی تھیں لیکن اب علاقے میں ایسا کچھ نہیں ہوگا۔‘ ان کےمطابق طالبان کی طرف سے مزار پر قبضے کے بعد اب پورا علاقہ ان کے کنٹرول میں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ کانفرنس’جہاد‘ سے متعلق ہوگی، جس میں حاجی صاحب ترنگزئی کے اسلام اور قوم کےلیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک جہادی اور روحانی اجتماع ہوگا جس میں علماء کرام اور جنگ آزادی کے ہیرو کے کارناموں کے علاوہ جہاد کے حقائق سے بھی لوگوں کو آگاہ کیا جائےگا۔ مولوی عمر نے کہا کہ چونکہ حاجی صاحب کا لقب غازی اسلام تھا، اس لیے کانفرنس کو بھی اسی نام سے موسوم کیاگیا ہے۔ ان کے مطابق کانفرنس میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو شرکت کرنے کی اجازت ہوگی اور یہ اجتماع عام ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ’ کانفرنس کے انعقاد کےلیے انہیں حکومت سے اجازت کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ایک مذہبی اجتماع ہوگا اور اس طرح کے اجتماعات کا انعقاد ملک میں پہلے بھی ہوتا رہا ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ اجتماع میں طالبان رہنما بھی شرکت کریں گے تاہم انہوں نے شرکت کرنے والے کسی اہم عسکریت پسند کمانڈر کا نام نہیں بتایا۔ واضح رہے کہ حاجی صاحب ترنگزئی کا مزار مہمند ایجنسی کے غازی آباد کے علاقے میں واقع ہے اورگزشتہ سال جولائی کے ماہ میں مہمند ایجنسی کے مقامی طالبان نےاس مزار اور اس سےملحقہ مسجد پر قبضہ کرکے اس پر لال مسجد کا بورڈ نصب کیا تھا۔ جس کے بعد مہمند ایجنسی میں مقامی عسکریت پسندوں نے اپنی کارروائیوں کا آغاز کر دیا تھا۔ | اسی بارے میں ’سنگسارشدہ جوڑے کی لاشیں واپس‘02 April, 2008 | پاکستان مہمند ایجنسی: پانچ افراد ہلاک03 March, 2008 | پاکستان مہمند ایجنسی، سکول بدستور بند25 October, 2007 | پاکستان طالبان کی نئی تنظیم کا قیام 22 October, 2007 | پاکستان مہمند ایجنسی میں لڑائی، نو ہلاک11 October, 2007 | پاکستان ترنگزئی کے مزار قبضہ برقرار06 August, 2007 | پاکستان ترنگزئی کے مزار پر قبضہ جاری01 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||