مہمند ایجنسی میں لڑائی، نو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ مقامی طالبان اور ایک مسلح گروہ کے مابین تصادم میں کم سے کم نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں چار طالبان جنگجو بھی شامل ہیں۔ مہمند ایجنسی کے پولیٹکل ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح مقامی طالبان جنگجوؤں کے ایک گروپ نے آسو کورونہ کے علاقے میں مبینہ طور پر اغواء کی وارداتوں میں ملوث ایک گروہ کے سرغنہ یوسف کےگھر پر چھاپہ مارا۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس موقع پر یوسف اور اس کے ساتھیو کی فائرنگ سے چار شدت پسند موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہوئے جبکہ یوسف اور اس کے ساتھیوں نے قریبی پہاڑوں میں پناہ لی۔ بعد ازاں سینکڑوں طالبان جنگجوؤں نے اپنے ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے یوسف اور اس کے ساتھیوں کا پیچھا کیا اور پنڈیالی کے علاقے میں انہیں گھیرے میں لے لیا۔ جہاں کئی گھنٹوں تک بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں یوسف اور اس کے چار ساتھی ہلاک ہوگئے جبکہ چھ افراد کو طالبان نے پکڑ لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے مہمند ایجنسی میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب رہی ہے اور پچھلے تین ماہ کے دوران گیارہ افراد کو جاسوسی اور دیگر الزامات کے تحت نامعلوم افراد کی جانب سے مارا گیا ہے جن میں سکول کی استانیوں سمیت تین خواتین بھی شامل ہیں۔ | اسی بارے میں مبینہ ’امریکی جاسوس‘ کا سر قلم07 October, 2007 | پاکستان مہمند ایجنسی: عورت کا سر قلم28 September, 2007 | پاکستان طالبان میں جھڑپ، تین ہلاک20 September, 2007 | پاکستان مہمند ایجنسی: حملہ، پانچ ہلاک20 September, 2007 | پاکستان مہمند ایجنسی، معاہدے پر دستخط15 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||