مہمند ایجنسی: حملہ، پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں حکام کے مطابق بعض نامعلوم افراد نےایک گاڑی پر راکٹ حملہ کیا ہے جسکے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مہمند ایجنسی کے تحصیل لکڑو کے تحصیلدار ناصر خان نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعرات کی رات ساڑھے نو بجے محمد گٹ کے علاقے میں بعض نامعلوم افراد نے ایک گاڑی کو راکٹ کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ انکے بقول راکٹ لگنے کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ گئی جس میں سوار تین افراد کی لاشیں مکمل طور پر جل گئیں جنکی شناخت نہیں ہوپا رہی ہے۔ انکے بقول دو افراد شدید زخمی حالت میں گاڑی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے صرف ایک شخص کی شناخت ہوسکی ہے جسکا نام خان بتایا جارہا ہے اور اسکاتعلق صوبہ سرحد کے شہری علاقوں سے ہے۔ ناصر خان نے مزید بتایا کہ سردست یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ان افراد کو کیوں حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے دیگر قبائلی علاقوں کی طرح مہمند ایجنسی میں بھی گزشتہ چند ماہ سے مقامی طالبان منظم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں جنہوں نے یکم ستمبر کو گیارہ سکیورٹی اہلکاروں کو اغواء کرلیا تھا۔ان اہلکاروں کو بعد میں جرگے کی کوششوں سے بازیاب کرا لیا گیا تھا۔ایک ہفتہ قبل حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان صافی قوم کے توسط سے ایک امن معاہدہ طے پایا تھا۔ | اسی بارے میں طالبان میں جھڑپ، تین ہلاک20 September, 2007 | پاکستان وزیرستان: اہلکار رہا نہ ہو سکے19 September, 2007 | پاکستان قبائلی علاقوں سے باہر قبائلی فکر مند26 July, 2007 | پاکستان قبائیلی علاقے: فوج کے لیے سہولیات27 May, 2007 | پاکستان غیر ملکیوں کے خلاف لشکر تیار03 April, 2007 | پاکستان ’84 ازبک سمیت 110 افراد ہلاک‘21 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||