BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 27 May, 2007, 10:53 GMT 15:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قبائیلی علاقے: فوج کے لیے سہولیات

وزیرستان میں پاکستانی فوجی فائل فوٹو
حکومت کا علاقے میں سکیورٹی فورسز کی تعداد بڑھانے کا بھی ارادہ ہے
پاکستان میں حکومت نے ملک کے قبائلی علاقوں خصوصا شمالی اور جنوبی وزیرستان میں فوجیوں کے لیے مستقل بنیادوں پر نئی عمارتیں تعمیرکرنےاور دیگر سہولتیں مہیا کرنے کے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کےمطابق اس منصوبے پر ایک ارب چار کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

منصوبے کے تحت رہائشی، دفتری اور تربیتی عمارتیں قبائلی علاقوں میں سات مقامات پر تعمیر کی جائیں گی۔ جن میں ورسک، رزمک، پارہ چنار اور ثمر باغ کے علاقے شامل ہیں۔

دو برسوں میں اس منصوبے کو مکمل کیا جائے گا جس کی منظوری گزشتہ دنوں منصوبہ بندی کمیشن بھی دے چکا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی نےایک سرکاری اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان نئی تعمیرات کا مقصد ان علاقوں میں تعینات فوجیوں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں سہولت مناسب رہائشی اور دفتری جگہوں کی صورت میں فراہم کرنا ہے۔

یہ تعمیرات بنیادی طور پر اس علاقے میں سرحد اور امن عامہ کی نگرانی کرنے والی نیم فوجی ملیشیا سوات سکاؤٹس، کرم ملیشیا، شوال رائفلز، دیر سکاؤٹس اور نئی قائم کی جانے والی ٹل سکاؤٹس کے لیے ہوں گی۔

اس منصوبے کے تحت ونگ کمانڈر کے دفاتر، کمانڈر کی رہائش گاہ، کواٹر گارڈز، آفیسرز میس، بیرکیں، ڈائنگ ہال، اسلحہ ڈیپو، سڑکیں اور ٹیوب ویل تعمیر کیئے جائیں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت کا علاقے میں سکیورٹی فورسز کی تعداد بڑھانے کا بھی ارادہ ہے۔

پاکستان نے گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کے حملوں کے بعد پہلی مرتبہ باقاعدہ فوج قبائلی علاقوں میں سرحد کی نگرانی کے لیے تعینات کی تھی جس کی تعداد اب بڑھ کر اسی ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

اسی بارے میں
وزیرستان: سات فوجی ہلاک
20 April, 2006 | پاکستان
وزیرستان: ’ گیارہ ہلاک‘
13 April, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد