فوجی قافلے پر حملہ، پانچ زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ ایک فوجی قافلے پر حملے میں پانچ فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کہ کہنا ہے کہ حملہ جمعہ کی صبح گیارہ بجے صدر مقام میران شاہ سے تقریباً پچیس کلومیٹر دور تحصیل میرعلی میں اس وقت ہوا جب فوجی قافلہ میران شاہ سے بنوں کی طرف جارہا تھا کہ ایک نامعلوم شخص نے دستی بم سے حملہ کر دیا۔ حکام کےبقول حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ فوجی حکام کے مطا بق حملے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کوطبی امداد کے لیے بنوں کے فوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دو ماہ کے طویل وقفے کے بعد یہ شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر پہلا حملہ ہے۔ مقامی طالبان اور حکومت کے درمیان معاہدے میں طے پایا تھا کہ سکیورٹی فورسز کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ ایک ہفتے قبل شمالی وزیرستان کے علاقے سیدگئی میں مبینہ فضائی حملے میں تین افراد کی ہلاکت کے بعد علاقے میں تشدد کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نے کہا تھا کہ ہلاکتیں گھر میں ایک بم پھٹنے کی نتیجے میں ہوئی ہیں۔ مقامی طالبان نے واقعے کے بعد معاہدے پر نظر ثانی کی دھمکی دی تھی لیکن بعد میں طالبان شوریٰ کے ہونے والےجلاس میں معاہدے کی پاسداری کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں دوکئی: فوجی کیمپ پر راکٹ حملہ03 May, 2007 | پاکستان مردان : لڑکیوں کے سکول میں دھماکے04 May, 2007 | پاکستان شمالی وزیرستان: سرکاری اہلکار قتل04 May, 2007 | پاکستان وزیرستان: مشکوک جاسوس کی لاش02 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||