BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 June, 2008, 12:50 GMT 17:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امن مذاکرات جاری رہیں گے

مقامی طالبان
حکومت کا کہنا ہے کہ بات چیت سے قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا موقع ملے گا
پاکستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے ڈنمارک کے سفارتخانے پر بم حملے کے متعلق اس مبینہ بیان کا قبائلی علاقوں میں قیام امن کے لیے جاری مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ یہ بات چیت کسی دہشت گرد سے نہیں کی جا رہی ہے۔

یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے اسلام آباد میں آج ہفتہ وار بریفنگ میں کی۔ ایک صحافی نے جب ان سے دریافت کیا کہ القاعدہ نے گزشتہ دنوں ڈنمارک کے سفارت خانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پاکستان میں شدت پسندوں کا اس کارروائی پر شکریہ ادا کیا ہے تو کیا اس سے حکومت کے قبائلی علاقوں میں جاری مذاکرات پر کوئی اثر پڑ سکتا ہے؟ تو اس پر ترجمان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں سیاسی مذاکرات دہشت گرد یا القاعدہ یا اس کے پاکستان میں کسی دہشت گرد گروہ سے نہیں کیے جا رہے۔

ان کا اصرار تھا کہ امن مذاکرات مقامی محسود قبیلے یا عمائدین سے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات چیت کے لیے پہلے سے طے شدہ قواعد موجود ہیں اور اس سے عسکری حکمتِ عملی کی معاونت ہوتی ہے۔ اس بات چیت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ان علاقوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا موقع ملے گا۔ تاہم اس تازہ بیان کا بات چیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ترجمان نے ڈنمارک کے سفارت خانے پر حملے کے بعد اس ملک کے ایک وفد کی پاکستان آمد کی تصدیق کی لیکن واضع کیا کہ اس میں کوئی تفتیشی عملہ شامل نہیں صرف سفارت کار اور تکنیکی اہلکار ہیں جو سفارت خانے کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیں گے۔

محمد صادق نے تاہم اقرار کیا کہ یہ وفد اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں سے بھی ملاقات کرے گا۔

انٹرنیٹ پر القاعدہ کے مبینہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ڈنمارک کے سفارتخانے پر بم حملے کی ذمہ دار القاعدہ تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈنمارک کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کہ اس نے توہین آمیز خاکوں کے لیے معافی نہیں مانگی تھی۔ بیان میں حملے کو ایک ’کافر سرکار کے خلاف انتقامی کارروائی‘ قرار دیا گیا۔

وزارت خارجہ کے اسلام آباد میں مجموعی طور پر بیاسی سفارت خانوں میں سے چونسٹھ کو انتہائی سکیورٹی والے ڈپلومیٹک انکلیو میں اراضی الاٹ کی گئی تھی جن میں سے پچیس نے وہاں کام شروع کر دیا ہے جبکہ باقی تعمیراتی عمل کے مختلف مراحل میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ انکلیو میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے سات سو چوراسی ایکڑ پر مشتمل ایک توسیعی منصوبہ بھی شروع کیا گیا ہے جہاں بیس ممالک نے سفارت خانے تعمیر کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ان کا موقف تھا کہ سفارت خانوں کو ان انکلیوز میں منتقل ہو جانا چاہیے جہاں انہیں تمام تر سہولتیں میسر ہوں گی۔

دھماکہسیکٹروں سے انکلیو
سفارتخانوں کی رہائشی علاقوں سے منتقلی
وزیرستان ’نقصان کا ازالہ‘
وزیرستان میں نقصان کے اندازے کے لیے کمیٹی
دھماکہدھواں اور چیخیں
’دھماکے سے شیشے ٹوٹ کر ہمارے اوپر آ گرے‘
عامر لوٹے گا نہیں
عامر ڈنمارک ایمبیسی کے دھماکے میں ہلاک ہوا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد