جامعہ حفصہ کی طالبات کا احتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لال مسجد اور گرائے جانے والے خواتین کے مدرسے جامعہ حفصہ کے طلباء اور طالبات نےمطالبہ کیا ہے کہ لال مسجد کے خلاف کیے جانے والے فوجی آپریشن پر صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور اُن کے حوایوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ جمعہ کی نماز کے بعد لال مسجد کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے ان طلباء اور طالبات نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ ان تمام واقعات کی تحقیقات کروا کر ذمہ داروں کے خلاف سحت کارروائی کی جائے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد سے پاکستان مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ حکمراں اتحاد میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ وہ صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو ملک سے بھاگنے نہیں دیں گے اور اُن افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائےگا جو سینکڑوں بیگناہوں کے قتل میں ملوث ہیں۔ ہیومن رائٹس ڈیفنس کمیٹی کے چیئرمین خالد خواجہ نے کہا کہ انہوں نے لال مسجد آپریشن کے دوران معصوم طلباء و طالبات کی ہلاکت پر اسلام آباد کے مقامی تھانے میں صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف، سابق وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ سمیت اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کے افسران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواستیں دی ہیں تاہم ابھی تک ان پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
اسی فوجی کارروائی کے دوران لال مسجد کے نائب خطیب عبدالرشید غازی اور اُن کی والدہ بھی جاں بحق ہوگئی تھیں۔ مظاہرین نے پی سی او کے تحت معرض وجود میں آنے والی سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ تحقیقات کے حوالے سے دیئے جانے والے احکامات پر عملدرآمد کروائیں۔ خالد خواجہ نے کہا کہ پی سی او کے تحت حلف اُٹھانے والے جج جسٹس نواز عباسی پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے متعلقہ حکام کو فوجی آپریشن کے بعد گرائے جانے والے طالبات کے مدرسے جامعہ حفصہ کی دوبارہ تعمیر کا حکم دیا تھا لیکن اُس پر ابھی تک عمدرآمد نہیں ہوسکا۔ اس موقع پر مظاہرین نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اُن کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ | اسی بارے میں مولانا عبدالعزیز، ایک اورضمانت03 August, 2007 | پاکستان لال مسجد: روزانہ سماعت کا حکم17 August, 2007 | پاکستان لال مسجد میں داخلہ منع: مظاہرہ31 August, 2007 | پاکستان لال مسجد دوبارہ کھولنےکا حکم02 October, 2007 | پاکستان ’بات فضل الرحمان کے ذریعے ہوگی‘15 February, 2008 | پاکستان جامعہ حفصہ طالبات کی کارروائی03 March, 2008 | پاکستان حفصہ طالبات، مسلسل احتجاج04 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||